‏سورتوں کا تیسرا گروپ : تعارف مضامین و مطالب کا تجزیہ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏سورتوں کا تیسرا گروپ : تعارف مضامین و مطالب کا تجزیہ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

24۔ سورہ نور: تعارف، مضامین اور مطالب کا تجزیہ - مولانا امین احسن اصلاحی

ا - سورۃ کا محل و مقام، عمود اور سابق سورۃ سے تعلق
یہ سورۃ اس گروپ کی آخری سورۃ ہے … یہ مدنی ہے۔ اس کی حیثیت سابق سورۃ …… سورۃ مئومنون کے تکملہ اور تتمہ کی ہے اس وجہ سے اس کے ساتھ اس کی کوئی مثنیٰ سورۃ نہیں ہے۔ ہم مقدمہ میں ذکر کرچکے ہیں کہ جو سورتیں اپنی سابق سورۃ کے تکملہ و تتمہ کی حیثیت رکھتی ہیں وہ گویا سابق سورۃ ہی کا جزو ہوتی ہیں اس وجہ سے ان کے ساتھ ان کے کسی جوڑے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کی مثالیں آگے بھی آئیں گی ۔
یہاں سورۃ مئومنون کی آیات 11-1 پر ایک نظر پھر ڈال لیجیے۔ وہاں بیان ہوا ہے کہ خدا کے ہاں فوز و فلاح ان اہل ایمان کے لئے ہے جن کی نمازوں میں خضوع و خشوع ہے، جو لغویات سے احتراز کرنے والے ہیں، جو زکوۃ ادا کرتے ہیں، جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے اور اپنے شہوانی جذبات پر پورا قابو رکھتے ہیں، ان سے مغلوب ہو کر خدا کے مقرر کردہ حدود و قیوم کی خلاف ورزی نہیں کرتے اور جو اپنی امانتوں اور اپنے قول و قرار کا پاس و لحاظ رکھنے والے ہیں ۔
جب تک مسلمان مکہ میں رہے ایمان کے یہ اثرات اور تقاضے ظاہر ہے کہ ان کی انفرادی زندگیوں ہی میں ابھر سکتے تھے اس لئے کہ مکہ میں ان کی کوئی اجتماعی تنظیم نہیں تھی لیکن ہجرت کے بعد جب مسلمان مدینہ میں مجتمع ہوگئے اور ان کی ایک اجتماعی و سیاسی تنظیم نہیں تھی لکنے ہجرت کے بعد جب مسلمان مدینہ میں مجتمع ہوگئے اور ان کی ایک اجتماعی و سیاسی تنظیم بھی وجود میں آگئی تب وقت آیا کہ اس ایمان کے تقاضے معاشرتی و سیاسی زندگی میں بھی نمایاں ہوں۔ چنانچہ جس رفتار سے حالات سازگار ہوتے گئیم عاشرہ کی اصلاح و تطہیر کے احکام نازل ہوئے اور ایمان کی اس نورانیت کی جگمگاہٹ، جو اب تک صرف افراد تک محدود تھی، ایک پوری ہئیت اجتماعی پر ضوفگن ہوئی ۔
سورہ نور اسی سلسلہ کی ایک سورۃ ہے جس میں وقت کے خاص حالات کے مطابق اہل ایمان کو ان احکامات و ہدایات سے آگاہ کیا گیا ہے جو ان کے نو تشکیل معاشرے کو ایمان کے تقاضوں سے منور کرنے اور منافی ایمان مفاسد سے محفوظ رکھنے کے لئے ضروری تھے ۔
اب ہم سورۃ کے مطالب کا تجزیہ پیش کرتے ہیں تاکہ عمود کے ساتھ اس کے اجزاء کی مطابقت واضح ہوجائے۔
ب۔ سورۃ کے مطالب کا تجزیہ
(3-1) جرم زنا کی سزا کا بیان اور مسلمان کے لئے کسی زانیہ یا مشرکہ سے اور کسی مومنہ کے لئے کسی زانی یا مشرک سے نکاح کی ممانعت
(5-4) قذف کی سزا اور اس کے لئے شہادت کا قانون
(10-6) اگر کوئی شخص اپنی بیوی پر زنا کا الزام لگائے اور اپنے الزام کو ثابت کرنے کے لئے شریعت کی مطلوبہ شہادت پیش نہ کرسکے تو اس کا فیصلہ فریقین کی قسم سے ہوگا۔ اس قسم کے طریقہ کی وضاحت ۔
(26-11) فتنہ افک کی طرف ایک اجمالی اشارہ اور اس کے تعلق سے ان رخنوں کا سدباب جو معاشرہ کی تباہی کا سبب ہو سکتے تھے۔ جن منافقین نے یہ فتنہ اٹھایا ان کی پردہ داری اور ان کو عید جن مسلمانوں نے اس معاملہ میں بے پروائی اور سہل انگاری سے نادانستہ منافقین کے مقصد کوتقویت پہنچائی ان کو تنبیہ کہ وہ آئندہ ان منافقین سے ہوشیار رہیں۔ یہ منافقین مسلمانوں کی اخلاقی ساکھ کو مجروح کرنے کے در پے ہیں اس وجہ سے مسلمانوں کے لئے یہ بات جائز نہیں ہے کہ ایک دوسرے کے عزت و ناموس سے متعلق جو باتک وئی ان کے کان میں ڈال دے اس کو لے اڑیں بلکہ انہیں آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ حسن ظن رکھنا چاہئے اور کسی کے باب میں کوئی الزام اس وقت تک قبول نہیں کرنا چاہئے جب تک اس کا ثبوت موجود نہ ہو ۔
(31-27) اگر کسی مسلمان کو اپنے کسی دوسرے بھائی کے گھر میں جانے کی ضرورت پیش آئے تو وہ چند معین ضابطوں کی پابندی کرے تاکہ گھروں کے اندر بدنگاہی اور شیطان کو در اندازی کی راہ نہ ملے ان ضابطوں کی وضاحت اور اس صورت میں گھر کی خواتین پر جو پابندیاں شریعت نے عائد کی ہیں ان کی تفصیل
(34-32) عقد بیوگان او لونڈیوں غلاموں کے نکاح کی تاکید تاکہ معاشرہ شیطان کی رخنہ اندازیوں سے محفوظ رہے۔ غلاموں کو آزادوں کی سطح پر لانے اور غلامی کو ختم کرنے کے لئے مکاتبت کی ہدایت اور مکاتبت کے طلبگار غلاموں کی مالی امداد کی تاکید، نیز لونڈیوں سے پیشہ کرانے کی شدت سے ممانعت ۔
(40-35) ایمان اور کفر کی تمثیل جس میں واضح فرمایا ہے کہ جس دل کے اندر ایمان ہوتا ہے اس کا ظاہر اور باطن دونوں مطلع انوار بن جاتا ہے۔ اس کے برعکس جو لوگ اس نور ایمان سے محروم ہوتے ہیں ان کے اندر اور باہر گھٹا ٹوپ اندھیرا چھا یا رہتا ہے ۔
(46-41) آفاق کے دلائل کی روشنی میں ایمان کی دعوت کہ اس کائنات میں مصرف حقیقی صرف اللہ وحدہ لاشریک ہے۔ ہر چیز صرف اسی کی حمد وتسبیح کرتی ہے اس وجہ سے انسانوں کا بھی فرض ہے کہ اسی خدائے وحدہ لاشریک لہ پر ایمان لائیں، اس کی عبادت و اطاعت میں کسی اور کو شریک کر کے اپنے آپ کو اس کے غضب کا مستحق نہ بنائیں ۔
(54-47) منافقین کو تنبیہ کہ ان کی یہ منقسم وفاداری کی پالیسی چلنے والی نہیں ہے کہ اپنے مفاد کے حد تک تو وہ خدا اور رسول کا کلمہ پڑھیں اور اگر کوئی بات ان کو اپنے مفاد کے خلاف نظر آئے تو خدا اور رسول کو چھوڑ کر اپنی من مانی کریں۔ اگر فوز و فلاح مطلوب ہے تو یکسوئی کے ساتھ رسول کا دیں ورنہ جس وادی میں بھٹکنا چاہتے ہیں اس میں بھٹکتے پھریں، خدا کو ان کی کوئی پروا نہیں ہے اور یہ بھی یاد رکھیں کہ اصل چیز ایمان و اطاعت ہے، جھوٹی قسموں سے رسول کو جل دینے کی کوشش نہ کریں۔ رسول کا کام اللہ کے دین کو پہنچا دینا تھا، وہ اس نے پہنچا دیا۔ اب لوگوں کی اپنی ذمہ داری ہے۔ ہر شخص اپنے اپنے انجام کو اچھی طرح سوچ لے ۔
(57-55) رسول کے راستباز ساتھیوں کو نہایت واضح الفاظ میں زمین کی خلافت کی بشارت کہ تمہارے مخالفین اور دین کے اعداء تمہارا یا تمہایر دین کا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے۔ تم نماز کا اہتمام رکھو، زکواۃ ادا کرتے رہو اور پوری دل جمعی کے ساتھ رسول کی اطاعت پر جمے رہو، جلد وہ وقت آنے والا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس خوف کی حالت کو امن و اطمینان سے بدل دے گا ۔
(61-58) پیچھے آیات 31-27 میں گھروں کے اندر کے پردے سے متعلق جو ہدایات دی گئی ہیں، بعد میں انہی سے متعلق کچھ سوالات پیدا ہوئے۔ ان آیات میں ان کے جواب دیئے گئے ہیں اور ان کے ساتھ یہ وضاحت کر دی گئی ہے کہ یہ آیات لوگوں کے سوالوں کے جواب میں بعد میں نازل ہوئی ہیں ۔
(64-62) خاتمہ سورۃ … توضیحی آیات کے بعد اصل سلسلہ کلام، اطاعت رسول سے متعلق، جو آیت 57 میں گزرا پھر سامنے آگیا اور سای اہم مضمون پر یہ عظیم سورۃ ختم ہوئی ہے۔ اس خاتمہ میں مسلمانوں کو عموماً اور منافقین کو خصوصاً متنبہ کیا گیا ہے کہ اللہ کا رسول جب کسی اجتماعی کام کے لئے تمہیں بلائے تو اس کے بلانے کو کسی عام شخص کا بلانا نہ سمجھو کہ جی چاہا گئے، جی چاہا نہ گئے اور گئے بھی تو جب جی چاہا اٹھ کے چل دیئے۔ بلکہ ضرور جائو اور جب تک اجازت نہ ملے اس وقت تک وہاں سے نہ اٹھو۔ اسی اطاعت میں تمہاری دین و دنیا کی فلاح کا راز مضمر ہے ۔
اس تجزیہ مطالب سے عمود کے ساتھ اس سورۃ کے اجزاء کا تعلق اچھی طرح واضح ہوگیا ہے۔ "
--------------------------------
(بحوالہ تدبر قرآن - مولانا امین احسن اصلاحی 

23۔ سورہ المؤمنون : تعارف، مضامین اور مطالب کا تجزیہ - مولانا امین احسن اصلاحی

23۔ سورہ المؤمنون کا تعارف اور مطالب کاتجزیہ 
ا – سورہ  کا عمود اور سابق سورہ سے تعلق
یہ سورۃ، سابق سورۃ … سورۃ حج … کی توام اور مثنٰی ہے۔ سورۃ حج جس مضمون پر تمام ہوئی ہے اسی مضمون سے اس کا آغاز ہوا ہے۔ سورۃ حج کے آخر میں مسلمانوں کا فریضہ منصبی یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ کے رسول نے دین حق کی گواہی جس طرح تم پر دی ہے اسی طرح اب تمہارا فرض ہے کہ یہ گواہی تم خلق پر دو۔ ساتھ ہی اس منصب کی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے لئے جن باتوں پر عمل کرنا ضروری ہے مثلاً اہتمام نماز، ادائیگی زکوۃ اور توکل علی اللہ، ان کی ہدایت فرمائی ہے۔ اب اس سورۃ کو پڑھیے تو بعینیہ اسی مضمون سے اس طرح شروع ہوگئی ہے گویا اس کا تکملہ و تتمہ ہے۔ سورۃ حج کی آخری اور سورۃ مومنوں کی ابتدائی آیات نے ایک حلقہ اتصال کی صورت اختیار کرلی ہے۔ مضمون کے اعتبار سے بھی دونوں سورتوں میں کوئی اصولی فرق نہیں ہے۔ صرف اسلوب بیان اور نہج استدلال کا فرق ہے۔ سورۃ حج میں اہل ایمان کو فوز و فلاح کی اور کفار کو ذلت و نامراد کی جو خبر دی گئی ہے وہ اس سورۃ میں پوری طرح آشکارا ہوگئی ہے۔ خاص طور پر اہل ایمان کے لئے بشارت کا مضمون اس میں بالکل کھل کر سامنے آگیا ہے اور وہ اوصاف بھی وضاحت سے بیان ہوگئے ہیں جن کے ساتھ یہ بشارت مشروط ہے۔ اسی طرح کفار پر بھی یہ حقیقت اچھی طرح واضح کر دی گئی ہے کہ تمہیں جس ذلت کی خبر دی جا رہی ہے وہ لازماً پیش آ کے رہے گی، آفاق و انفس اور تاریخ کی شہادت یہی ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اس دنیا کو امتحان کا گھربنایا ہے اس وجہ سے اس میں اہل ایمان کی آزمائش بھی ہوتی ہے اور اہل کفر کو ڈھیل بھی دی جاتی ہے۔ لیکن یہ عارضی وقفے ہیں۔ بالآخر حق ہی کا بول بالا ہوگا اور اہل باطل نامراد ہوں گے ۔
ب۔ سورۃ کے مطالب کا تجزیہ
(11-1) اہل ایمان کے لئے فوز و فلاح اور جنت کی وراثت کی بشارت اور یہ بشارت جن شرائط کے ساتھ مشروط ہے ان کا بیان ۔
(22-12) انسان کی خلقت میں خدا کی قدرت و حکمت کی جو نشانیاں ہیں ان سے موت کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے پر استدلال اور اس کائنات میں خدا کی پروردگاری کے جو آثار و شواہد ہیں ان سے جزا و سزا کے لازم ہونے پر دلیل ۔
(50-23) حضرات انبیاء علیہم السلام کی سرگزشتوں کی طرف ایک اجمالی اشارہ، ابتدائی انیائء میں سے حضرت نوح کا اور آخری انبیاء میں سے حضرت موسیٰ حضرت ہارون اور حضرت مسیح علیہم السلام کا نام لے کر اور بیح کے تمام انبیاء کا نام لئے بغیر حوالہ، جس سے اس حقیقت کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ آج جس انداز سے خدا کے رسول کی تکذیب ہو رہی ہے اسی انداز سے ہمیشہ شریروں اور مفسدوں نے رسولوں کی تکذیب کی ہے لیکن اللہ نے رسولوں کی دعوت کو فروغ دیا اور شریروں کی جڑ کاٹ دی۔ یہی اب بھی ہوگا لیکن یہ دنیا دارالا امتحان ہے اس میں اہل حق کی آزمائش لازمی ہے۔ اس آزمائش کے تقاضے سے اہل باطل کو بھی ایک حد خصا تک مہلت دی جاتی ہے کہ وہ بھی جتنا زور لگانا ہے لگا لیں۔ ان کے پاس کوئی عذر نہ باقی رہ جائے ۔
(67-51) تمام انبیاء کو اللہ تعالیٰ کی طر سے ایک ہی دین ملا اور وہ ایک ہی دعوت کے داعی بن کر آئے لیکن ان کی امتوں نے ان کے لائے ہوئے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے رکھ دیا اور اب سب اپنے اپنے طریقہ پر مگن ہیں۔ پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تلقین صبر کہ ان کو ان کی سرمستی میں کچھ دن مگن رہ لینے دو۔ یہ اس مغالطہ میں ہیں کہ مال و اولاد کی جو نعمت انہیں ملی ہوئی ہے یہ ان کے خیر میں اضافہ ہے۔ یہ خیر میں اضافہ نہیں بلکہ ان کی تباہی میں اضافہ ہے لیکن ان کو اس کا احساس نہیں ہو رہا ہے۔ خیر میں اضافہ وہ لوگ کر رہے ہیں جن کے اندر ایمان، خشیت، اخلاص اور انفاق کی صفات پائی جاتی ہیں۔ وہ بے شک اپنی نیکیوں کا بھرپور صلہ پائیں گے۔ رہے یہ دنیا دار اور دنیا پرست تو یہ اسی طرح اپنی دلچسپیوں پر ڈوبے رہیں گے۔ یہاں تک کہ جب ہم ان کو پکڑیں گے تو یہ اپنے سرپیٹیں گے لیکن اس وقت ان کا سارا چیخنا چلانا بے سود ہوگا ۔
(77-68) مکذبین کے بعض شبہات و اعتراضات کا حالہ اور ان کے بے بنیاد ہونے کی طرف اشارہ، نیز ان کے مطالبہ عذاب کا جواب کہ اگر ان کو عذاب کا کوئی نمونہ دکھا بھی دیا گیا تو یہ ان کے لئے سود مند نہ ہوگا۔ جس طرح یہ دوسروں پر گزرے ہوئے حوادث سے کوئی سبق نہیں لیتے اسی طرح اگر خود انپ ر بھی کوئی آفت آئے تو اس سے چھوٹتے ہی پھر گرد جھاڑ کے اپنی بدمستیوں میں کھو جائیں گے ۔
(29-78) معجزے اور نشانیاں مانگنے والوں کو کان، آنکھ اور دل و دماغ سے کام لینے کی دعوت کہ اگر تم خدا کی بخشی ہوئی صلاحیتوں سے کام لو تو تمہیں مرنے کے بعد اٹھنا اور جزا و سزا کا معاملہ ایک بدیہی حقیقت معلوم ہوگا۔ پھر ان کے تضاد کے بعض پہلوئوں کی نشاندہی کہ یہ لوگ خود اپنے مسلمات کے نہایت بدیہی لوازم سے، محض اپنی خواہشوں کی پیروی میں گریز، اختیار کر رہے ہیں ۔
(118-93) خاتمہ سورۃ جس میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو معاندین کے رویہ سے چندے درگزر کرنے اور آنے والے عذاب سے پناہ مانگتے رہنے کی تلقین اور کافر کو وعید کہ وہ وقت قریب ہے جب تم سرپیٹو گے اور آرزوئیں کرو گے کہ کاش تمہیں دنیا میں جا کر کچھ نیکی کرنے کا موقع ملے لیکن اس وقت اس کا موقع گزر چکا ہوگا۔ اس وقت صرف وہ لوگ فلاں پائیں گے جن کے پلڑے بھاری ہوں گے۔ اس وقت فائز المرام ہمارے وہی بندے ہوں گے جو آج تمہیں خدا کی راہ کی دعوت دے رہے ہیں لیکن تم ان کا مذاق اڑا رہے ہو۔ آج تمہیں یہ دنیا کی زندگی بڑی طویل معلوم ہو رہی ہے لکنا اس دن اندازہ ہوگا کہ یہ زندگی چند لمحوں میں گزر گئی۔ تم نے گمان کیا کہ ہم نے تمہیں شتر بے مہار بنا کر اس دنیا میں چھوڑا ہے اور تمہیں ہمایر پاس لوٹنا نہیں ہے لیکن تمہں ایک ہی خدائے برتر و عظیم کی طرف لوٹنا ہوگا اور تمہارے شرکاء و شفعاء تمہارے کچھ کام نہیں آئیں گے ۔

-------------------------
(بحوالہ تدبر قرآن - مولانا امین احسن اصلاحی 

22۔ سورۃ الحج : تعارف، مضامین اور مطالب کا تجزیہ - مولانا امین احسن اصلاحی

ا - سورہ کا عمود اور زمانہ نزول
یہ سورۃ مکی دور کی ان آخری سورتوں میں سے ہے جب مسلمانوں نے قریش کے ظلم و ستم سے تنگ آ کر دوسرے علاقوں کی طرف ہجرت شروع کر دی تھی اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے بھی ہجرت کا وقت بالکل قریب آ چکا تھا۔ اس دور میں قریش کے لئے آخری انذار و تنبیہ کے ساتھ یہ سورۃ نازل ہوئی۔ اس میں ان کو خدا کے غضب سے ڈرا گیا، تو حید اور قیامت کی قطعیت نہایت مئوثر دلائل کے ساتھ واضح کی گئی اور حضرت ابراہیم کی دعوت اور بیت اللہ کے مقصد تعمیر کی روشنی میں ان پر یہ حقیقت واضح کی گئی کہ اس گھر کی تولیت کے اصل حقدار مشرکین نہیں بلکہ وہ مسلمانہں ی جن کو انہوں نے اس سے محروم کر رکھا ہے اور ان کو یہاں سے نکالنے کے لئے ان پر ہر قسم کے ظلم و ستم ڈھا رہے ہیں۔ فتح مکہ کی طرف اشارہ تو پچھلی سورۃ کی آیت ٤٤ میں بھی گزر چکا ہے، اس سورۃ میں اس اشارے نے بالکل قطعی فیصلہ کی صورت اختیار کرلی ہے۔ اس میں قرش کو غدار اور غاصب قرار دے کر ان ک واس گھر سے بے دخل کئے جانے کی دھمکی اور مسلمانوں کو بشارت دی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت فرمائے گا اور قریش کو اس سے بے دخل کر کے ان کو اس کا امین و متولی بنائے گا ۔

یہ سورۃ مکی ہے۔

یہ سورۃ اپنے مزاج و مطالب کے اعتبار سے مکی ہے۔ اس کی صرف چار آیات (41-38) ہجرت کے بعد کی ہیں جس میں مسلمانوں کو یہ اجازت دی گئی ہے کہ اگر حج کے لئے جائیں اور کفار قریش ان کو بزور روکنے کی کوشش کریں تو ان کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مدافعت میں تلوار اٹھائیں۔ اللہ ان کی مدد فرمائے گا۔ یہ بات چونکہ اوپر والی بات ہی کی وضاحت کی حیثیت رکھتی ہے اس وجہ سے مصحف کی ترتیب میں ان آیات کو یہاں جگہ ملی تاکہ اس اجازت کی حکمت واضح ہوجائے کہ مسلمانوں کو تولار اٹھانے کا یہ حق اس لئے حاصل ہے کہ قریش کا خانہ کعبہ پر تسلط بالکل غاصبانہ ہے۔ اس کی تولیت کے اصلی حق دار مسلمان ہیں نہ کر قریش ۔

انہی چند آیات کی بنا پر ہمارے مفسرین نے، اس سورۃ کی مکی یا مدنی ہونے کے باب میں اختلاف کیا ہے لیکن کسی مکی سورۃ میں چند مدنی آیتیں داخل ہو جان یسے جب کہ ان آیات کی نوعیت بھی محض توضیحی آیات کی ہو، پوری سورۃ کو مدنی نہیں قرار دیا جا سکتا۔ بعض آیات سورۃ مزمل میں بھی ہیں حالانکہ وہ بالاتفاق مکی ہے۔ ہم آگے ان آیات کی تفسیر میں واضح کریں گے کہ ان کی حیثیت اجمال کے بعد تصریح کی ہے۔ ایک بات جو مکی زندگی کے آخری دور میں فرمائی گی تھی جب مدنی زندگی کے ابتدائی دور میں اس کی تفصیل نازل ہوئی تو اجمال اور تفصلن دونوں کو ایک ساتھ رکھ دیا گیا۔ صاحب کشاف نے بھی اس سورۃ کو، باستثنائے چند آیات، مکی ہی قرار دیا ہے ۔

ب۔ سورۃ کے مطالب کا تجزیہ

(4-1) مخالفین قرآن کو انذار کہ خدا کی پکڑا اور قیامت کا عذاب بڑی ہی ہولناک چیز ہے۔ بغیر کسی دلیل کے خدا کے شریک و شفیع گمان کر کے قیامت سے بر پواہو بیٹھنا اور شیطان کی پیروی کرنا اپنی شامت کو دوت دینا ہے۔ شیطان کا اصلی کام، جس کے لئے خدا نے اس کو مہلت دی ہے، ہدایت دنیا نہیں ہے کہ اس کی پیروی کی جائے بلکہ یہ ہے کہ جو شامت زدہ لوگ اس کی پیروی کریں ان کو وہ سیدھے جہنم میں لے جا اتارے ۔

(8-5) انسان کی خلقت اور زمین کے خشک و بے آب و گیاہ ہوجانے کے بعد از سر نو سرسبز و شاداب ہوجانے سے امکان معاد پر استدلال، یہ واضح کرنے کے لئے کہ جو لوگ قیامت کے باب میں شک میں پڑے ہوئے اور اس سے بے پروا ہیں، نہ خود اپنی خلقت کی نوعیت اور اس کی حکمتوں پر غور کر رہے ہیں اور نہ اس کائنات کے روز مرہ مشاہدات پر، دو آنکھیں کھولیں او مشاہدہ عذاب کے مطالبہ کے بجائے آفاق و انفس کی نشانیوں سے سبق حاصل کریں۔ قیامت کا آنا خدا کی صفات کا ایک بدیہی اور لازمی تقاضا ہے۔ وہ لاریب آ کے رہے گی ۔

(16-9) ان لوگوں کی تردید جو اپنے مزعومہ شرکاء و شفعاء کے بل پر آخرت سے نچنت اور شرک کی حمایت میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بحث و مباحثہ کے لئے ہر وقت آستینیں چڑھائے رہتے۔ اس امر کی وضاحت کہ شرک کے ساتھ خدا کی بندگی کا دعویٰ ایک بالکل لا طئل دعویٰ ہے۔ جو لوگ محض اپنی ظاہری منعفتوں ہی کے حد تک خدا کی بندگی اور اطاعت کرنا چاہتے ہیں، اس راہ میں کوئی امتحان پیش آجائے تو وہیں سے وہ کترا جاتے ہیں اور دوسرے آستانوں پر جبہ سائی شروع کر دیتے ہیں، خدا کے ہاں ایسے دو دلوں اور منافقوں کی کوئی پوچھ نہیں ہے۔ ایسے لوگ خسر الدنیا والآخرۃ کے مصداق ہیں۔ یہ لوگ خدا کو چھوڑ کر اپنی نفعتوں کی خاطر جن کی طرف بھاگتے ہیں ان کا ضرر ان کی منفعت سے قریب تر ہے۔ نافع و ضار صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ اگر کوئی خدا سے مایوس ہوتا ہے تو وہ آسمان میں تھونی لگا کر اپنی سی کر کے دیکھ لے کہ اس کی کوئی بڑی سے بڑی تدبیر بھی اس مشکل کو حل کرنے والی بنتی ہے !

(24-17) مسلمانوں کو تسلی اور تمام مخالف اسلام فرقوں اور گروہوں کو آگاہی کہ ہر ایک کا رویہ خدا کی نظر میں ہے۔ کسی کا کوئی قول و فعل بھی اس سے مخفی نہیں۔ بالاخر ایک دن سب کا معاملہ خدا کی عدالت میں پیش ہوگا۔ ایک طرف وہ لوگ ہوں گے جو آج خدا کی وحدانیت اور اس کے کلمہ حق کی دعوت دے رہے ہیں۔ دوسری طرف وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنی بدعتوں سے خدا کے دین کو بگاڑا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ ان کے درمیان فیصلہ فرمائے گا۔ جو شرک و کفر کے مرتکب ہوئے ہوں گے ان سب کو جہنم میں داخل کرے گا اور جو توحید و ایمان پر قائم رہیں گے وہ جنت (37-25) اصل ملت ابراہیم اور بیت اللہ کے مقصد تعمیر کی وضاحت تاکہ مشرکین مکہ اور ان کے حامی اہل کتاب پر یہ حقیقت واضح کر دی جائے کہ آج وہ اپنے آپ کو ملت ابراہیم اور بیتا للہ کا جو وارث و متولی سمجھے بیٹھے ہیں اور اس زعم میں خدا کے رسول اور اس کے ساتھیوں پر انہوں نے اس گھر کے دروازے بند کر رکھے ہیں اور محض ان کی برخود غلطی اور دھاندلی ہے۔ حضرت ابراہیم نے اس گھر کو اس شرک و بت پرستی کے لئے نہیں بنایا تھا جس کا ایک گڑھ بنا کے اس کو رکھ دیا گیا ہے بلکہ انہوں نے اس کو صرف خدائے واحد کی عبادت اور اسی کے حج و طواف کا مرکز بنایا تھا۔ اس ضمن میں قربانی اور دوسرے شعائر و مناسک کی اصل روح کی طرف توجہ دلائی گئی تاکہ وراثت ابراہیمی کے یہ مدعی اپنا جائزہ لیں کہ حضرت ابراہیم کیا تعلیم دے گئے تھے اور انہں نے ان کی تعلیم کو کس طرح مسخ کیا ہے اور ستم بالائے ستم یہ ہے کہ آج اللہ کے جو بندے ملت ابراہیم کا احیاء کر رہے ہیں ان کو یہ اس گھر سے نکالنے پر تلے ہوئے ہیں ۔

(41-38) یہ چار آیتیں مدنی ہیں مسلمان، مدینہ سے ہجرت کو جانے کے بعد، جب ایک منظم جماعت بن گئے تب یہ سوال پیدا ہوا کہ اگر وہ حج ک یلئے جائیں اور کفار روکیں تو ان کو کیا رویہ اختیار کرنا چاہئے ؟ یہ سوال اس وجہ سے بڑی اہمیت رکھتا تھا کہ اشہر حرم اور خاص طور پر حدود حرم میں جنگ زمانہ جاہلیت میں بھی حرام سمجھی جاتی تھی۔ قریش اشہر حرم اور حرم کی اس حرمت کو اپنے لئے ایک سپر بنائے ہوئے تھے اور مسلمان بھی اس حرمت کے منانی کوئی اقدام کرنے کی جرأت اس وقت تک نہیں کرسکتے تھے جب تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کو اجازت نہ ملے۔ بالآخر اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو یہ اجازت دے دی کہ اگر اس طرح کی کسی جنگ کی نوبت آئے تو تم بھی جنگ کرو۔ یہ جنگ اشہر حرم یا حرم کی حرمت کے منافی نہیں ہے بلکہ یہ بیت اللہ کی تطہیر کے لئے ایک مقدس جہا د ہے اور اگر تمہیں قوت حاصل ہو تو تو بیت اللہ کو اس کے غاصب قابضوں سے آزاد کرانا تمہارا فریضہ ہے۔ ساتھ ہی جہاد کی یہ حکمت بھی واضح فرما دی کہ اگر اس طرح کی جنگ بھی تقویٰ کے منای سمجھی جائے تو اس کے معنی یہ ہوئے کہ وہ تمام مساجد، جو اللہ واحد کی عبادت کے لئے تعمیر ہوئیں، کفار و شیاطین کے حوالے کر دی جائیں کہ وہ ان کو ڈھا کر رکھ دیں یا ان کو بت خانہ بنا ڈالیں۔ اس وجہ سے مسلمانوں کو اس جنگ سے نہ ہچکانا چاہئے نہ مخالفوں کے طعنوں کی پروا کرنی چاہئے۔ اگر اس راہ میں جنگ پیش آئی تو ان کی قلت تعداد اور بے سروسامانی کے باوجود، خدائے قوی و عزیز ان کی مدد فرمائے گا تاکہ جب ان کو سر زمین حرم میں اقتدار حاصل ہو تو وہ اس کو شرک و کفر کی تمام نجاستوں سے پاک کر کے اس کے ان مقاصد کا احیاء کریں جن کے لئے حضرت ابراہیم نے ان کو آباد کیا تھا ۔

تطہیر بیت اللہ کے لئے جہاد کی یہ اجازت چونکہ اسی بات کا ایک لازمی نتیجہ تھی جو اوپر والے پیرے میں بیان ہوئی کہ قریش کا اس گھر پر قبضہ غاصبانہ ہے، انہوں نے اس کے مقاصد برباد کر کے رکھ دیئے ہں، اس وجہ سے جب یہ آیتیں نازل ہوئیں تو گویہ نازل مدینہ میں ہوئیں لیکن ترتیب میں ان کو جگہ یہاں دی گئی تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ صورت حال کے تقاضے سے یہ اجازت دی گئی ۔

(52-42) تاریخ کی شہادت کہ اللہ نے اپنے رسولوں کے ذریعہ سے ان کی قوموں کو جو تہدید فرمائی وہ بالآخر پوری ہو کے رہی کوئی قوم بھی اپنے رسول کی تکذیب کے بعد صفحہ ارض پر قائم نہ رہ سکی۔ صرف ان کی عظیم عمارتوں کے کھنڈر باقی رہ گئے جو عبرت کے لئے کافی ہیں بشرطہکذ نہ دیکھنے والی آنکھیں ہوں لیکن جن کے دل اندھے ہوچکے ہوں ان ک اعلاج کسی طبیب کے پاس بیپ نہیں ہے۔ جو لوگ پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عذاب کے لئے جلدی مچائے ہوئے تھے ان کو جواب کہ خدا کی تقویم تمہاری تقویم سے مختلف ہے۔ اس کے ہاں جکا ایک دن تمہارے ہزار سالوں کی طرح ہے تو جلدی نہ مچائو خدا کی بات پوری ہو کے رہے گی۔ خدا نے جس طرح پچھلی قوموں کو مہلت دی اسی طرح تمہیں بھی مہلت دی ہے لیکن جس طرح ان پر عذاب آ کر رہا اسی طرح تم پر بھی، اگر تم اپنی ہٹ سے باز نہ آئے، عذاب آ کے رہے گا۔ رسول کا کام انذار و تبشیر ہے۔ عذاب کا فیصلہ خدا کے اختیار میں ہے ۔

(57-53) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی کہ تمہایر یہ مخالفین تمہاری دعوت کی مخالفت میں جو جھاڑ کے کانٹے کی طرح تمہارے پیچھے پڑگئے ہیں، رسولں کی تاریخ میں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہر رسول کو اسی طرح کے حالات سے سابقہ پیش آیا ہے۔ جب کبھی کسی رسول یا نبی نے اصلاح احوال کی راہ میں کوئی حوصلہ کیا ہے شیاطین نے اسی طرح اس کے حوصلہ کی راہ مارنے کی کوشش کی ہے اور اس میں اڑنگے ڈالے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ ہمیشہ شیاطین کی وسوسہ اندازیوں کو مٹاتا اور اپنی باتوں کو غالب و فتحمند کرتا رہا ہے۔ شیاطین کو اللہ نے وسوسہ اندازی و خاک بازی کی یہ مہلت اس لئے دی ہے کہ یہ چیز حق کے سچے حامیوں اور بوالہوسوں میں وجہ امتیاز ہو جو لوگ حق کے طالب ہوتے ہیں شیاطین کے پروپیگنڈے سے ان کا ایمان نکھرتا اور ان کا علم پختہ ہوتا ہے اور جو بوالہوس اور منافق ہوتے ہیں ان کی ضلالت پختہ سے پختہ تر ہوجاتی ہے۔ بالآخر اللہ تعالیٰ ان کے اور اہل حق کے درمیان فیصلہ فرمائے گا۔ جو اہل حق ہوں گے اس امتحان سے گزرنے کے بعد آخرت کی بادشہی کے وارث ہوں گے اور اہل باطل جہنم کا ایندھن بنیں گے ۔

(64-58) جو لوگ اس دور میں ہجرت کرچکے تھے یا اس کے لئے پابرکاب تھے ان کو دنیا اور آخرت دونوں کی کامیابی کی بشارت اور خدا کی صفات اور آفاق کی شہادت سے اس بشارت کی تائید کے دلائل ۔
(70-65) کفار کی طرف سے مطالبہ عذاب کے باوجود ان کو جو مہلت ملی ہوئی تھی اس کی حکمت کی طرف اشارہ کہ خدا رحمت کرنے میں جلدی کرتا ہے، قہر کرنے میں وہ بڑا دھیما ہے۔ پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہدایت کہ اب تم ان کا معاملہ اللہ کے حوالہ کرو۔ خدا قیامت کے دن ان کے درمیان فیصلہ فرمائے گا اور یہ چیز خدا کے لئے نہایت آسان ہے۔ 

(76-71) شرک اور شفاعت باطل کے نظریہ پر آخری ضرب تاکہ مشرکین پر یہ حقیقت واضح ہوجائے کہ جن شرکاء و شفعاء کے اعتماد پر وہ آخرت سے بے پروا ہیں وہ خدا کی عدالت میں ذرا بھی ان کے کام آنے والے نہیں ہیں ۔

(78-77) خاتمہ سورۃ جس میں مسلمانوں کو بحیثیت جماعت خطاب کر کے خدا کی عبادت اور اس کی راہ میں جہاد کی تاکید فرمائی گئی ہے کہ اب ملت ابراہیم کے وارث تم ہو، خدا نے تم کو مسلم کے لقب سے ممتاز فرمایا اور اب یہ تمہاری ذمہ داری ہے کہ خدا کے رسول نے جس طرح تم پر حق کی گواہی دی اسی طرح تم خلق پر حق کی گواہی دینے والے بنو۔ نماز و زکوۃ کا اہتمام کرو، خدا پر جمے رہو۔ وہی تمہارا مولیٰ ہے اور وہ بہترین مددگار ہے ۔‘‘
مطالب کا یہ تجزیہ پوری سورۃ کا نظام واضح کر دینے کے لئے کافی ہے۔"

21۔ سورہ الانبیاء : تعارف، مضامین اور مطالب کا تجزیہ - مولانا امین احسن اصلاحی

       ا- سورہ کا عمود اور سابق سورہ سے تعلق :  یہ سورۃ۔ سورۃ طہ۔۔ کی مثنی ہے جس مضمون پر سورۃ طلہ ختم ہوئی ہے اس مضمون سے اس کا آغاز ہوا ہے۔ سابق سورۃ کی آخری آیت میں کفارِ قریش کو یہ تنبیہ ہے کہ کوئی نشانی عذاب ہی دیکھنے پوڑا ہوئے ہوتو انتظار کرو، اب اس عذاب کے آنے میں زیادہ دیر نہیں ہے۔ اس سورۃ کا آغاز، بغیر کسی نئی تمہید کے، بعینہ اسی مضمون سے فرمایا کی ان لوگوں (کفار قریش) کے حساب کی گھڑی بالکل سر پر آچکی ہے لیکن یہ اپنی سر مستیوں میں کھوئے ہوے ہیں۔ یہ پیغمبر کی تنبیہات کا مذاق اڑاتے اور اللہ آیات کا استہزا کرتے ہیں۔ انھوں نے اس دنیا کو ایک بازیچہ اطفال سمجھ رکھا ہے جس کو اس کے پیدا کرنے والے نے محض اپنا جی بہلانے کے لئے ایک کھیل تماشا بنایا ہے۔ ان کا سارا اعتماد ان کے خود شیدہ معبودوں پر ہے۔ حالانکہ یہ ساری چیزیں محض ان کے وہم کی ایجاد ہیں۔ انبیاء علہم السلام کی تعلیم سے اس کو کئی تعلق نہیں۔ سابق سورۃ میں صرف حضرت موسیٰ کی سرگزشت کا حوالہ تھا اس میں دوسرے انبیاء عظام کا بھی حوالہ ہے اور نہایت واضح الفاظ میں غائبہ حق اور فتح مکہ کے قریب کی پیشین گوئی کی گئی ہے جو کفارِ قریش کے لئے ایک آخری تنبیہ اور مسلمانوں کے لئے کشمکش حق و باطل کے اس شدید ترین دور میں اایک عظیم بشارت ہے ۔

سورہ کے مطالب پر ایک سرسری نظر ڈالنے سے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ سابق سورۃ کی طرح یہ سورۃ بھی تین بڑے حصوں میں تقسیم ہے۔ پہلے قریش کو ان کی ان بوالفضولیوں پر نہایت واضح الفاظ میں تنبیہ دو عید ہے جو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلاف نہایت لا ابا لیا نہ انداز میں وہ کررہے تھے، پھر حضرت انبیاء کی سر گز شتوں سے ان تمام حقائق کو مبر ہن کیا گیا ہے جس کی قرآن کے ذریعے سے ان کو دعوت دی جارہی تھی، آخر میں اسی مضمون کو جو شروع میں بیان ہوا ہے بعینہ اسی تمہید کے ساتھ سرِ نو لے لیا ہے اور نہایت فیصلہ کن انداز میں مخالفین کو اس انجام سے آگاہ کیا ہے جس سے دوچار ہونے والے ہیں
اگر چہ سورۃ کا عمود اور نظام واضح کردینے کے لئے یہ تمہید کافی ہے لیکن ہم مزید وضاحت کے لئے سورۃ کے مطالب کا تجزیہ بھی کیے دیتے ہیں ۔
ب۔ سورۃ کے مطالب کا تجزیہ
(15-1) قریش کو انذار کہ رسول کی بعثت کے بعد، سنت الٰہی کے مطابق، اب ان کی قسمت میزان میں اور ان کے محاسبہ کا دن ان کے سر پر ہے لیکن یہ اپنی بدمستیوں میں کھوئے ہوئے خطرہ سے آگاہ کرنے والے رسول کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ کوئی ان کو ساحر بناتا ہے کوئی کاہن، کوئی اس کی وحی کو خواب پریشان سے تعبیر کرتا ہے، کوئی اس کو مفتری اور شاعر قرار دیتا ہے اور اس سے اگلے انبیاء کے سے خوارق و عجائب کا مطالبہ کرتا ہے حالانکہ تاریخ اور اہل علم گواہ ہیں کہ انبیاء ہمیشہ اسی طرح کی وحی کیساتھ آئے جس طرح کی وحی کے ساتھ ان کا رسول آیا ان پر اتمام حجت کے لئے جس یاد دہانی کی ضرورت تھی وہ ان کے پاس آگئی۔ اب اگر یہ اس کو ٹھکراتے ہیں تو ان قوموں کے انجام کو یاد کرلیں جن کے پاس ان کے رسول آئے اور انہوں نے ان کی تکذیب کی۔ انہوں نے بھی اس تبخیر کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے رسولوں کا مذاق اڑایا، پھر جب وہ اس کے نتیجہ میں خدا کی پکڑ میں آگئیں تو کوئی ان کا پناہ دینے الا نہ بنا اور ہم نے ان کو خس و خاشاک کی طرح اڑا دیا ۔
(29-16) اس حقیقت کی یاد دہانی کہ اس دنیا کے خالق نے اس کو محض اپنا جی بہلانے کے لئے کوئی تھیٹر نہیں بنایا ہے کہ حق و باطل اور نیکی و بدی دونوں کی حیثیت اس میں یکساں ہو بلکہ اس کا خالق ایک عادل و حکیم ہے اس وجہ سے لازم ہے کہ وہ ایک دن لائے جس میں حق کا بول بالا ہو اور باطل کا وہ کچومر نکال دے۔ اگر کسی نے یہ گمان کر رکھا ہے کہ اس کے مزعومہ شرکاء و شفعاء اس کو خدا کے عدل کی گرفت سے بچا لیں گے تو یہ اس کا محض ایک وہم باطل ہے۔ خدا کی خدائی میں کوئی شریک نہیں جو بھی ہیں سب اس کے آگے سرفگندہ ہیں۔ اگر اس کائنات میں کئی ارادوں اور مشیتوں کی کارفرمائی ہوتی تو یہ ورہم برہم ہو کے رہ جاتی۔ خدا کے نبیوں اور رسولوں کی تعلیم میں اس شرک کا کوئی شائبہ نہیں۔ ہر نبی نے توحید ہی کی تعلیم دی ہے۔ اگر کسی نے خدا کے لئے بیٹیاں فرض کر کے ان کو خدا کے ہاں اپنا سفارشی سمجھ رکھا ہے تو یہ محض خود فریبی ہے۔ فرشتے خدا کی بیٹیاں نہیں بلکہ اس کے باعزت بندے ہیں۔ وہ خدا کے سامنے اس کے اذن کے بدوں زبان نہیں کھول سکتے، وہ صرف اس کے حکم کی تعمیل کرتے ہیں اور اگر کوئی بھی خدائی کا مدعی نکلا تو خدا اس کو جہنم میں جھوک دے گا ۔
(33-30) نشانیوں کا مطالبہ کرنے والوں کے جواب میں کائنات کی چند نہایت واضح نشانیوں کی طرف اشارہ کہ اگر ان کو نشانیوں کی طلب ہے تو آخر وہ ان نشانیوں پر کیوں نہیں غور کرتے جو ہر وقت ان کے سامنے موجود اور خدا کی ربوبیت و رحمت، اس کے عدل و حکمت اور توحید و معاد کی گواہی دے رہی ہیں۔ انہی چیزوں کی دعوت ان کو پیغمبر دے رہا ہے تو جب اس کی تائید میں یہ سارے شواہد موجود ہیں تو کسی نئی نشانی کی کیا ضرورت باقی رہی ۔
(43-34) ان لوگوں کو جواب جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کا اس بنا پر مذاق اڑا رہے تھے کہ آپ نہ تو بشریت سے کوئی مافوق ہستی تھے اور نہ کوئی مال دار آدمی۔ ان کے باب میں فرمایا کہ اگر یہ پیغمبر کا مذاق اڑاتے ہیں تو اڑا لیں لیکن یاد رکھیں جب خدا کی پکڑ میں آجائیں گے تو ان کی یہ دیوی دیوتا ان کی کوئی مدد نہ کر سکیں گے جن کی حمیت و حمایت میں یہ خدا کے رسول کی توہین کر رہے ہیں ۔
(47-44) متکبرین کے اصل سبب غرور کی طرف اشارہ اور یہ پیشین گوئی کہ یہ مکہ میں جس دعوت حق کو دبانے کے لئے زور آزمائی کر رہے ہیں وہ دعوت اطراف مکہ سے مکہ کی طرف بڑھ رہی ہے اور بہت جلد یہ فیصلہ ہوجائے گا کہ یہ دعوت غالب رہتی ہے یا اس کے یہ اعداد ساتھ ہی پبرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان سے یہ اعلان کہ میں تو تمہیں وحی کے ذریعہ سے آگاہ کر رہا ہوں لیکن تمہارے بہرے کان اس کو نہیں سن رہے ہیں، اگر خدا کے تازیانہ عذاب کی زد میں آگئے تو پھر اپنے سرپیٹو گے ۔
(77-48) ایک صعودی ترتیب کے ساتھ جلیل القدر ابنیائمیں سے حضرت موسیٰ حضرت ابراہیم (بشمول حضرت لوط، حضرت اسحاق، حضرت یعقوب) اور حضرت نوح علیہم السلام کی تعلیم و دعوت اور ان کے جھٹلانے والوں کے انجام کی طرف اشارہ تاکہ یہ واضح ہوجائے ہ ان تمام انبیائے عظام کی دعوت رہی رہی ہے جو قرآن پیش کر رہا ہے اور لازماً اس کی مخالفت کرنے والوں کا انجام بھی وہی ہوگا جو ان انبیاء کی مخالفت کرنے والوں کا ہوا ۔
(86-78) ایک صفاتی ترتیب کے ساتھ ان انبیاء کا ذکر جو شکر اور صبر کے نہایت کڑے امتحانوں میں ڈالے گئے اور وہ ان میں صوفی صد کامیاب رہے۔ پہلے زمرہ میں سے حضرت دائو داور حضرت سلیمان علیہما السلام کا حالہ دے کر قریش کو انہی کی طرح خدا کا شکر گزار بندہ بننے کی دعوت دی ہے۔ دوسرے زمرے کے انبیاء میں سے خاص طور پر حضرت ایوب، حضرت اسماعیل، حضرت ادریس اور حضرت ذوالکفل علیہم السلام کا حوالہ دیا ہے اور مقصود ان کے حوالہ دینے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے مظلوم صحابہ کی حوصلہ افزائی ہے کہ جس طرح اللہ نے اپنے ان صابر بندوں کو ان کے صبر کے سلسلہ میں اپنی رحمت سے نوازا اسی طرح اگر تم بھی مصائب کے مقابل میں حق پر ثابت قدم رہے تو اللہ تم کو بھی اپنی رحمت سے نوازے گا ۔
(90-87) ان انبیاء کی طرف ایک اجمالی اشارہ جن کے لئے نہایت تاریک اور بظاہر مایوس کن حالات کے اندر خدا کی قدرت و حکمت کی نہایت حیرت انگیز شانیں ظاہر ہوئیں۔ اس زمرہ کے انبیاء میں سے حضرت یونس، حضرت زکریا، حضرت یحییٰ اور حضرت مریم و حضرت مسیح علیہم السلام کا حوالہ دیا ہے اور مقصود اس سے اس حقیقت کو ظاہر کرنا ہے کہ خدا جب اپنے بندوں کو اپنی رحمت سے نوازنا چاہے گا تو کوئی چیز اس کے ارادے میں مزاحم نہ ہو سکے گی۔ حالات و اسباب سب اس کے اختیار میں ہیں ۔
(112-92) خاتمہ سورۃ جس میں تمہید کے مضمون کو مزید مئوکد کر کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے صحابہ کو اطمینان دلادیا گیا ہے کہ تمام انبیاء کی دعوت و تعلیم یہی رہی ہے جو تم دے رہے ہو تو تم اپنے کام میں لگے رہو اور جن لوگوں نے اس میں اختلافات پیدا کئے اور پیدا کر رہے ہیں ان کے معاملہ کو ہمارے اوپر چھوڑو۔ یہ لوگ خدا کے عذاب کو دیکھ کر ہی ایمان لائیں گے لیکن اس وقت کا ایمان لانا بالکل بے سود ہوگا۔ آخرت کی کامرانی صرف اللہ کے نیک بندوں ہی کے لئے ہے۔ آخر میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے فیصلہ کن اعلان کہ اب فیصلہ کی گھڑی سر پر ہے، جس کو فائدہ اٹھانا ہو وہ اس مہلت سے فائدہ اٹھا لے پھر یہ فرص نصیب ہونے والی نہیں ہے۔ آخرت آیت میں پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے یہ دعا کہ اب رب ! میرے اور ان اعدائے حق کے درمیان تو فیصلہ فرما دے ! یہ سورۃ کے مطالب کا سرسری تجزیہ ہے۔ "


20۔ سورہ طہ : تعارف مضامین و مطالب کا تجزیہ - مولانا امین احسن اصلاحی

ا۔ سورۃ کا عمود:

اس سورۃ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو، مخالفین کے مقابل میں، صبر اور انتظار کی تلقین ہے کہ آپ ان کے پیچھے زیادہ پریشان نہ ہوں، اگر یہ آپ کی بات نہیں سنتے تو بہت جلد یہ اپنا انجام خود دیکھ لیں گے۔ اسی مضمون سے سورۃ کا آغاز بھی ہوا ہے اور اسی پر اختتام بھی۔ اس صبر کے حصول اور اس کی تربیت کے لئے نماز اور دعا کے اہتمام کی ہدایت فرمائی گئی ہے اور ساتھ ہی عجلت و بے صبری کے نقصانات واضح فرمائے گئے ہیں۔ سورۃ میں خطاب تمام تر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہے۔ مخالفین سے اگر کوئی بات کہی بھی گئی ہے تو ان کو خطاب کر کے نہیں بلکہ منہ پھیر کر غائبانہ انداز میں کہی گئی ہے ۔
سورہ طہ : تعارف مضامین و مطالب کا تجزئیہ 

پچھلی سورۃ میں متعدد انبیائے عظام کا ذکر آیا ہے۔ اس میں صرف حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کی سرگزشت تفصیل سے بیان ہوئی ہے۔ ولادت سے لے کر دعوت و ہجرت تک جتنے اہم موڑ بھی ان کی زندگی میں پیش آئے ہیں سب اس سورۃ میں نمایاں کئے گئے ہیں تاکہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے، دعوت کے اس مرحلہ میں بھی اور آگے کے مراحل میں بھی، جس رہنمائی کی ضرورت ہے وہ ایک عملی مثال کی صورت میں آپ کے سامنے رکھ دی جائے ۔

ب۔ سورۃ کے مطالب کا تجزیہ

مطالب کے اعتبار سے یہ سورۃ تین حصوں میں تقسیم ہے : 

(١۔ ٨) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نہایت دل نواز انداز میں یہ ہدایت کی کہ آپ دوسروں کے ایمان کی فکر میں اپنی زندگی کو ضرورت سے زیادہ نہ کھپائیں۔ آپ کا کام صرف ان لوگوں کو یاد دہانی کر دینا ہے۔ جن کے اندر کچھ خشیت ہے۔ جن کے دل خشیت سے خالی ہیں ان کے اندر ایمان اتار دینا آپ کی ذمہ داری نہیں ہے۔ یہ قرآن کسی سائل کی درخواست نہیں ہے بلکہ خالق ونس و سماء اور مالک عرش و کونین کا فرمان ہے اس کو اس کے شایان شان انداز میں پیش کر دیجئے ناقدروں اور مغروروں کی زیادہ ناز برداری کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنے رب پر بھروسہ رکھئے۔ وہ آپ کے تمام سرو علانیہ سے اچھی طرح باخبر ہے ۔
(٩٠۔ ٩٨) آگے حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کی سرگزشت بیان ہوئی ہے جس کے نمایاں پہلو بالا جمال یہ ہیں ۔
… حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کا مدین سے واپسی پر وادی مقدس طویٰ میں پہنچنا اور نبوت و رسالت سے سرفراز ہونا ۔
… نبوت سے سرفراز ہونے کے بعد حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کو اولین ہدایت ۔
… عصا اور ید بیضا کے معجزات کا عطا کیا جانا ۔
… فرعون کے پاس انذار و دعوت کے لئے جانے کا حکم، شرح صدر اور حضرت ہارون ( علیہ السلام) کے مددگار بنائے جانے کے لئے حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کی دعا اور اس کی دعا کی فوری قبولیت ۔
… حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کی تقویت قلب کے لئے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس فضل خاص کی یاددہانی جو ان پر بچپن میں ہوا کہ وہ دریا میں ڈالے گئے لیکن اللہ تعالیٰ نے نہ صرف یہ کہ ان کو دریا سے بچا لیا بلکہ ان کے اور اپنے دونوں کے دشمن سے ان کی پرورش کرائی اور دوبارہ ان کو ان کی اس ماں کی آغوش میں پہنچا دیا جس نے فرعون کے ڈر سے، کلیجہ پر تھر رکھ کر، ان کو دریا کی موجوں کے حوالے کیا تھا ۔
… حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کے ہاتھوں ایک قبطی کے قتل ہوجانے کے واقعہ کی یاددہانی۔ حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کا مدین جانا۔ وہاں مختلف آزمائشوں اور مراحل سے گزرنے کے بعد پھر خدائی پروگرام کے مطابق بالکل معین وقت پر وادی مقدس طویٰ میں پہنچنا اور منصب نبوت پر سرفراز ہونا ۔
… اس فضل خاص کی یاددہانی کے بعد حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) اور ہارون ( علیہ السلام) دونوں کی حوصلہ افزائی اور یہ ہدایت کہ وہ بے خوف و خطر فرعون کے پاس انذار و دعوت کے لئے جائیں۔ خدا کی ان کی حفاظت فرمائے گا ۔
… فرعون کو حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کی دعوت اور فرعون کا معارضہ ۔
… فرعون کے جمع کردہ ساحروں اور حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) میں مقابلہ، ساحروں کی شکست اور ان کا حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) پر ایمان لانا ۔
… فرعون کی طرف سے حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) اور ایمان لانے والے ساحروں پر سازش اور بغاوت کا الزام اور ان کو سولی پر چڑھانے کی دھمکی ۔
… بنی اسرائیل کو ساتھ لے کر حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کو ہجرت کا حکم۔ فرعون کی طرف سے ان کا تعاقب۔ بالآخر حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) اور بنی اسرائیل کا بخیریت دریا کے پار ہوجانا اور فرعون اور اس کی فوجوں کی غرقابی ۔
… دریا پار کرانے کے بعد بنی اسرائیل پر اللہ تعالیٰ نے جو احسانات فرمائے ان کا حوالہ اور بنی اسرائیل نے حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کی چند روزہ غیبت میں، جب کہ وہ کوہ طور پر تورات لینے گئے، سامری کے فتنہ میں مبتلا ہو کر جو بت پرستی کی اس کی تفصیل اور اس کے اسباب و عواقب پر تبصرہ ۔

(٩٩۔ ١٣٥) حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کی سرگزشت سنانے کے بعد یہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف خطاب اور التفات ہے۔ اور سورۃ کی تمہید میں جو مضمون بیان ہوا ہے اس خاتمہ میں اس کی تکمیل کر دی گئی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دی گئی ہے کہ ماضی کی یہ سرگزشت جو آپ کو سنائی گئی ہے صرف قصہ ٔ ماضی نہیں ہے بلکہ آپ کی اپنی سرگزشت بھی ہے۔ آپ کو جو کتاب عطا ہوئی ہے اس میں ہر پہلو سے لوگوں کو تنبیہ کر دی گئی ہے۔ اگر لوگ نہیں مانیں گے تو اس کا انجام دنیا اور آخرت دونوں میں خود بھگتیں گے۔ تاریخ میں ان کے لئے کافی سامان عبرت موجود ہے۔ اس وجہ سے آپ ان کے معاملے میں جلدی نہ کریں۔ صبر کے ساتھ خدا کے فیصلہ کا انتظار کریں۔ جلد ہی شیطان کو دراندازی کے لئے راہ دے دیتی ہے۔ آدم ( علیہ السلام) نے جلدی ہی کی وجہ سے شیطان سے دھوکا کھایا تو آپ صبر کے ساتھ خدا کے وعدۂ نصرت کے ظہور کا انتظار کریں اور اس صبر کے حصول کے لئے نماز کا اہتمام کریں۔ امراء و اغیایء کے ایمان کے لئے بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ ان کے ایمان سے دعوت کو قوت و شوکت حاصل ہوگی۔ آپ کی دعوت اپنا نرا دور … خود اپنے ساتھ رکھتی ہے اور اللہ نے آپ کی کفالت کی ذمہ داری اپنے اوپر لی ہے۔ جو لوگ آپ کو زچ کرنے کے لئے عذاب کا مطالبہ کر رہے ہیں ان سے کہہ دیجئے کہ میرا کام آگاہ کرنا تھا وہ میں نے کردیا۔ اب اگر تم عذاب ہی کے منتظر ہو تو انتظار کرو۔ میں بھی اسی کا منتظر ہوں ۔"

-------------
(بحوالہ : تدبر قرآن - مولانا امین احسن اصلاحی ) 

19۔ سورہ مریم : تعارف، مضامین اور مطالب کا تجزیہ - مولانا امین احسن اصلاحی

 19۔ سورہ مریم کا تعارف و مضامین کا تجزیہ 

(الف)۔ سورۃ کا عمود اور سابق سورۃ سے تعلق :یہ سورۃ، سورۃ کہف کی مثنی یا بالفاظ دیگر اس کی توام سورۃ ہے۔ ان دونوں کے عمود میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔ وہی مضمون جو سورۃ کہف میں بیان ہوا ہے اس میں بھی بیان ہوا ہے۔ لیکن طریق استدلال اور نہج بیان میں فرق ہے۔ اس میں حضرت آدم، نوح اور ابراہیم علیہم السلام کی نسل میں پیدا ہونے والے انبیائے اولوالعزم کے متعلق یہ بات بتائی گئی ہے کہ ان کی دعوت، توحید کی دعوت تھی۔ انہوں نے نماز و زکوۃ کا حکم دیا لیکن ان کے پیرو شرک میں مبتلا ہوئے اور نماز و زکوۃ ضائع کرکے بدعات و شہوات میں پڑگئے۔ اور اب جب کہ ان کو اصل دین کی دعوت دی جا رہی ہے تو اس کی مخالفت کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کے مقابل میں صبر و استقامت کی تلقین کی گئی ہے اور انجام کار کی کامیابی کی بشارت دی گئی ہے۔ آخر میں مخالفین کی گمراہی کی اصل علت کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ یہ لوگ اہل ایمان کے مقابل میں اپنی دنیوی کامیابیوں کو اپنے برحق ہونے کی دلیل سمجھتے ہیں حالانکہ یہ ان کے برحق ہونے کی دلیل نہیں بلکہ یہ خدا کی طرف سے ان کے لیے ڈھیل ہے کہ خدا کی حجت ان پر پوری ہوجائے اور جب وہ پکڑے جائیں تو ان کے پاس کوئی عذر باقی نہ رہ جائے۔

اس میں حضرت مسیح (علیہ السلام) اور حضرت مریم علیہما السلام کا ذکر خاص طور پر نمایاں ہو کر سامنے آتا ہے۔ اس کی وجہ وہی ہے جس کی طرف ہم پچھلی سورۃ میں اشارہ کرچکے ہیں کہ اس دور میں یہود کی طرح نصاریٰ نے بھی درپردہ قریش کی پشت پناہی شروع کردی تھی۔ اہل کتاب کی اس پشت پناہی سے قریش کو بڑی طاقت حاصل ہوگئی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اہل عرب امی ہونے کے سبب سے مذہبی معاملات میں اہل کتاب سے ایک قسم کا حسنِ ظن رکھتے تھے۔ جب انہوں نے دیکھا کہ اہل کتاب بھی انہی کے ہم خیال ہیں تو اس سے ان کا حوصلہ بہت بڑھ گیا۔ قرآن نے اہل کتاب کے اس اثر کو باطل کرنے کے لیے ان کی حقیقت واضح کی۔ چنانچہ پیچھے سورۃ بنی اسرائیل میں یہود کا بالکل بے بنیاد ہونا واضح کیا ہے۔ اور اس سورۃ میں بالکل اسی انداز میں نصاری کی بے ثباتی دکھائی ہے۔ مقصود یہ ہے کہ قریش پر حقیقت واضح ہوجائے کہ جن کی اپنی کوئی بنیاد نہیں ہے وہ بھلا حق و باطل کے اس معرکے میں ان کے لیے کیا سہارا بن سکیں گے۔

اس تمہید کے بعد اب ہم سورۃ کے مطالب کا تجزیہ بھی کیے دیتے ہیں۔

(ب)۔ سورۃ کے مطالب کا تجزیہ :

(آیات 1 تا 15)۔ سورۃ کا آغاز حضرت زکریا کی اس دعا سے ہوتا ہے جو انہوں نے اپنے بڑھاپے اور بیوی کے بانجھ ہونے کے باوجود ایک فرزند کے لیے کی اور اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرما کر ان کو حضرت یحیی کی ولادت کی خوش خبری دی۔ یہ واقعہ تمہید ہے حضرت مریم کے اس واقعہ کی جس کا ذکر آگے آ رہا ہے۔ نصاری نے حضرت عیسیٰ کی خارق عادت ولادت کو ان کی الوہیت کی دلیل بنایا۔ قرآن نے یہاں حضرت عیسیٰ سے پہلے حضرت یحیی کی ولادت کا ذکر کرکے دکھایا ہے کہ اگر مجرد خارق عادت ولادت ہی کسی کے الٰہ ہونے کی دلیل ہے تو یہ دلیل تو حضرت عیسیٰ سے پہلے حضرت یحیی کے حق میں موجود ہے۔ ان کی ولادت بھی ایک بوڑھے باپ اور ایک بانجھ ماں کے ہاں ہوئی۔ لیکن نہ تو انہوں نے خود الوہیت کا دعوی کیا نہ کسی دوسرے نے ان کو الٰہ بنانے کی کوشش کی۔ علاوہ ازیں یہی حضرت زکریاں ہیں جنہوں نے حضرت عیسیٰ کی والدہ حضرت مریم کی تربیت کی اور یہی حضرت یحیی ہیں جنہوں نے حسبِ روایات نصاری، حضرت مسیح کو مسح کیا تو پھر حضرت ابن اللہ کس طرح بن گئے !

(16 تا 36)۔ حضرت مریم کی پاکیزہ زندگی اور ان کے زہد و عبادت کا حوالہ۔ حضرت مسیح کی ان کے ہاں جس طرح ولادت ہوئی اس کی تفصیل۔ حضرت مسیح نے گہوارے ہی میں جس طرح اپنے بندہ ہونے اور خدا کی طرف سے نماز و زکوۃ کی ہدایت پانے کی منادی کی ہے، اس کا تذکرہ اور ان بدبختوں کی حالت پر افسوس جنہوں نے یہ ساری باتیں جانتے بوجھتے اللہ کے ایک فرمانبردار بندے کو الٰہ اور اس کی ایک فرمانبردار بندی کو ابن اللہ کی ماں بنا کر رکھ دیا ۔
(37 تا 40)۔ حضرت مسیح کی واضح تعلیمات کے باوجود ان کی باب میں نصاریٰ کے باہمی اختلاف پر ان کو ملامت اور ایک ایسے دن کی آمد کی دھمکی جس دن اس سارے اختلاف کا فیصلہ ہونے والا ہے۔

(41 تا 50)۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ کو توحید کی جو دعوت دی اور اس کے نتیجہ میں جس طرح انہیں ہجرت کرنی پڑی۔ اس کا حوالہ۔ پھر اس ہجرت کے صلہ میں اللہ تعالیٰ نے ان کو بڑھاپے میں جو اولاد عطا فرمائی اس کا تذکرہ۔

(51 تا 36)۔ حضرت موسیٰ، حضرت ہارون، حضرت اسماعیل اور حضرت ادریس علیہم السلام کے حالات و خصوصیات کا اجمالی حوالہ کہ یہ آدم و نوح اور ابراہیم و اسرائیل کی ذریت میں اولوالعزم انبیاء گزرے ہیں۔ یہ سب خدا کی ہدایت سے سرفراز اور اس کے برگزیدہ بندے تھے۔ ان کا حال یہ تھا کہ جب خدا کی آیات سنتے تو روتے ہوئے سجدے میں گر پڑتے۔ پھر انہی کی اولاد میں ایسے ناخلف پیدا ہوئے جنہوں نے نماز و زکوۃ سب ضائع کردی اور اپنی خواہشوں کے پیرو بن گئے۔ یہ لوگ اپنی اس گمراہی کے انجام سے عنقریب دوچار ہوں گے۔ ان کے اندر سے نجات پانے والے وہی بنیں گے جو توبہ اور اصلاح کرلیں گے۔

(64 تا 65)۔ حضرت جبرئیل (علیہ السلام) کی زبان سے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو صبر و انتظار کی ہدایت اور عجلت سے احتراز کرنے کی تلقین ۔
(66 تا 72)۔ قیامت کی تکذیب کرنے والوں کو زجروتنبیہ اور ان کے انجام کی طرف اشارہ۔

(73۔ تا 82)۔ مغروروں اور متکبروں کی طرف سے قرآن کے انذار کے جواب کا حوالہ کہ وہ کہتے ہیں کہ جب قرآن کے ماننے والوں کے مقابل میں ہمارا حال بہتر ہے تو لازماً ہمارا ہی عقیدہ و عمل بھی بہتر ہے۔ قیامت اول تو ہے نہیں اور اگر بالفرض ہوئی تو ہم ان فتّو فقیروں سے وہاں بہتر حال میں رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس باطل ذہنیت کی تردید اور اصل حقیقت سے آگاہی۔

(83 تا 96)۔ پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو صبروانتظار کی تلقین کہ آپ عذاب کے لیے جلدی مچانے والوں کے مطالبہ سے پریشان نہ ہوں۔ ان مغروروں کا ایک ایک دن گنا جا رہا ہے۔ یہ جن معبودوں پر تکیہ کیے ہوئے ہیں یہ ان کے ذرا بھی کام آنے والے نہیں ہیں۔ قیامت کے دن سرخروئی صرف اہل ایمان کو حاصل ہوگی۔

(97 تا 98)۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہدایت کہ قرآن انذار و تبشیر کے لیے بہترین چیز ہے۔ اسی کے ذریعہ سے انذار و تبشیر کیجیے۔ جن کے اندر صلاحیت ہوگی وہ اس پر ایمان لائیں گے۔ جو ایمان نہیں لائیں گے وہ اپنا انجام خود دیکھ لیں گے۔ ان کے پیچھے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ مطالب کے اس تجزیہ سے سورۃ کا مجموعی نظام بالکل واضح ہے۔"


18۔ سورۂ کہف : تعارف، مضامین اور مطالب کا تجزیہ - مولانا امین احسن اصلاحی


18۔ سورۂ کہف کا تعارف اور مضامین کا تجزیہ 
(الف)۔ سورۃ کا زمانۂ نزول، عمود اور سابق سورۃ سے تعلق :
سابق سورۃ کی طرح یہ سورۃ بھی آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مکی زندگی کے اس دور میں نازل ہوئی ہے جب حق و باطل کی کشمکش اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ قریش اپنے تمام حربوں کے ساتھ قرآن کی دعوت کو مٹا دینے پر تل گئے تھے اور یہود و نصاری نے بھی جیسا کہ ہم پیچھے اشارہ کر آئے ہیںِ درپردہ قریش کی پیٹھ ٹھونکنی شروع کردی تھی کہ انہی کے ہاتھوں یہ دعوت اپنے مرکز ہی میں ختم ہوئے، اس سے نبرد آزما ہونے کے لیے خود انہیں میدان میں نہ اترنا پڑے۔
ان حالات کے تقاضے سے اس سورۃ میں چند بناتیں خاص طور پر نمایاں ہوئی ہیں۔
1۔ قریش کو انذار و تنبیہ کہ وہ اپنی دنیوی کامیابیوں کے غرے میں ایک بدیہی حقیقت کو جھٹلانے کی کوشش نہ کریں۔ اب عذاب الٰہی ان کے سروں پر منڈلا رہا ہے، اگر وہ اپنی رعونت سے باز نہ آئے تو وہ وقت دور نہیں ہے جب وہ اس عذاب کی زد میں آجائیں گے۔
2۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے مظلوم صحابہ کو صبر و عزیمت کی تلقین۔ آنے والے مراحل یعنی ہجرت وغیرہ کی طرف بعض لطیف اشارات، ان مراحل میں پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے ساتھیوں کو جو غیبی فتوحات حاصل ہونے والی ہیں ان کی بشارت ۔
3۔ جس طرح سابق سورۃ۔ بنی اسرائیل۔ میں یہود کے چہرے سے نقاب الٹ دی گئی ہے اسی طرح اس سورۃ اور اس کے بعد کی سورۃ۔ سورۃ مریم۔ میں نصاری کے چہرے سے نقاب الٹ دی گئی ہے اور مقصود اس سے قریش کو متنبہ کرنا ہے کہ جن کی اپنی کوئی بنیاد نہیں ہے اگر ان کی شہ پر خدا کی اس نعت کی ناقدری کرو گے جس سے اس نے تم کو سرفراز کرنا چاہا ہے تو یاد رکھو کہ پرائے شگون پر اپنی ناک کٹوا بیٹھوگے ۔
(ب)۔ سورۃ کے مطالب کا تجزیہ : سورۃ کے مطالب کا تجزیہ بالاجمال یہ ہے :
(آیات 1 تا 8)۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تلقین صبر کہ تمہاری ذمہ داری صرف انذاروتبشیر ہے۔ اگر یہ متمردین، قرآن پر ایمان نہیں لا رہے ہیں تو اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ اس کتاب میں کوئی کج پیچ یا تمہاری دعوت و تبلیغ میں کوئی کسر ہے بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ زخارج دنیا کی محبت میں اندھے ہو رہے ہیں تو تم ان کے پیچھے اپنے تئیں ہلکان نہ کرو۔ ایک وقت آنے والا ہے جب اس دنیا کے چہرے کا یہ مصنوع غازہ اتر جائے گا اور یہ اپنے اصل روپ میں نمایاں ہوجائے گی اس وقت یہ بدبخت لوگ اپنے سر پیٹیں گے۔
(9 تا 26)۔ اصحہاب کہف سے متعلق مخالفین کے اٹھائے ہوئے ایک سوال کا جواب جس سے ان کی اصل زندگی، لاطائل تفصیلات سے بالکل پاک ہو کر، اس طرح سامنے آگئی ہے کہ اس کے آئینہ میں پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے جاں نثار ساتھیوں کو گویا دکھا گیا ہے کہ تم اس وقت دعوتِ حق کی راہ میں جس مرحلہ سے گزر رہے ہو۔ یہ مرحلہ اصحاب کہف کو بھی پیش آ چکا ہے۔ اگر تم بھی انہی کی طرح تمام خطرات کے علی الرغم، جادۂ حق پر استوار رہے تو اللہ تمہارے لیے بھی اسی طرح مشکلات کو آسان کرے گا جس طرح ان کے لیے آسان کیں۔ اور اسی طرح تمہارے لیے بھی پردۂ غیب سے اسباب و وسائل مہیا کرے گا جس طرح ان کے لیے مہیا فرمائے۔ اللہ اپنی راہ میں ثابت قدم رہنے والوں کو ضائع نہیں کرتا۔
(27 تا 31)۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دولتِ دنیا کے متوالوں سے بے نیاز ہوکر، اپنے ان غریب و نادار ساتھیوں کی طرف متوجہ ہونے کی ہدایت جو اگرچہ دولتِ دنیا سے مھروم تھے لیکن ایمان کی دولت سے مالا مال اور شب و روز اللہ کی یاد اور اس کے دین کی دعوت میں سرگرم تھے۔ اسی ذیل میں آپ کو منکروں کی حالت پر غم کھانے سے روک دیا گیا ہے کہ یہ لوگ اگر ایمان نہیں لا رہے ہیں تو ان کو ان کے حال پر چھوڑو، یہ سنتِ الٰہی کی زد میں آئے ہوئے ہیں اور سنتِ الٰہی کو کوئی بدل نہیں سکتا۔
(33 تا 49)۔ ایک تمثیل جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ جو لوگ اسی دنیا کی کامیابیوں کو اصل کامیابی سمجھے بیٹھے ہیں ان پر خدا اور آخرت کی یقین دہانی بڑی شاق گزرتی ہے۔ وہ اپنی انہی کامیابیوں کو اپنے برحق ہونے کی دلیل تصور کرتے ہیں۔ اس وجہ سے اگر کوئی اللہ کا بندہ ان کو خدا اور آخرت سے ڈراتا ہے تو وہ یہ جواب دیتے ہیں کہ بتاؤ تماہرا حال اچھا ہے یا ہمارا ؟ اگر ہمارا حال اچھا ہے اور بالبداہت اچھا ہے تو ہم یہ کیوں نہ باور کریں کہ ہماری ہی زندگی اور ہمارا ہی عقیدہ و عمل بھی صحیح ہے۔ اس ذہن کے لیے لوگ یہ باور کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے کہ جو جاہ و اقبال ان کو آج حاصل ہے اس پر کبھی زوال بھی آسکتا ہے۔ وہ قیامت کو ایک بہت بعید از امکان چیز سمجھتے ہیں اور اگر ایک مفروضہ کے درجہ میں اس کو مانتے بھی ہیں تو اپنی زندگی کی موجودہ کامرانیوں کو دلیل بنا کر یہ گمان کرلیتے ہیں کہ اگر ہمیں خدا کے پاس جانا ہی پڑا، جیسا کہ یہ سرپھرے مسلمان ڈراتے ہیں تو وہاں بھی ہمیں اس سے بہتر مرتبہ و مقام حاصل ہوگا۔ اس تمثیل کو پیش کرنے سے مقصود آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یہ واضح کرنا ہے کہ آج بعینہ اسی طرح کے مغروروں سے تمہیں سابقہ ہے۔ یہ لوگ تمہاری بات سننے والے نہیں ہیں۔ ان کی آنکھیں اس وقت کھلیں گی جب برق خرمن سوز ان کے سارے خرمن کو خاکستر کرکے رکھ دے گی۔ سو تم اس دنیا اور اس کی اس زندگی کی، جس پر یہ ریجھے ہوئے ہیں، حقیقت ایک تمثیل سے سمجھا دو کہ یہ دنیا اور اس کی ساری رونقیں اور بہاریں چند روزہ ہیں۔ ان میں سے کوئی چیز بھی ساتھ جانے والی نہیں ہے۔ ساتھ صرف نیک اعمال جائیں گے تو جن کو جمع کرنا ہو یہ سرمایہ جمع کرنے کی فکر کریں۔
(50 تا 59)۔ آدم اور ابلیس کی سرگزشت کی یاد دہانی جس سے مقصود قریش کے مغروروں کو ان کی بدبختی پر متنبہ کرنا ہے کہ انہوں نے اپنی شامت اعمال سے ابلیس اور اس کی ذریات کو اپنا دوست اور کارساز بنا رکھا ہے حالانکہ اولادِ آدم کے ساتھ ان کی دشمنی کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں ہے۔ اسی ضمن میں ان کی اس بدبختی پر بھی ملامت کی گئی ہے کہ اللہ نے تو ان پر عظیم فضل فرمایا کہ ان کی ہدایت کے لیے ایک ایسی کتاب اتاری جو ہر حقیقت کو گوناگون پہلوؤں سے واضح کردینے والی ہے لیکن یہ اس کو قبول کرنے کے بجائے اس بات پر اڑے ہوئے ہیں کہ ان کو وہ عذاب دکھا دیا جائے جس سے قرآن ان کو ڈرا رہا ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے، وہ رحمت میں سبقت کرتا ہے، عذاب میں جلدی نہیں کرتا لیکن یہ شامت کے مارے لوگ عذاب کے لیے جلدی مچائے ہوئے ہی۔
(60 تا 82)۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے ایک تربیتی سفر کی سرگزشت۔ یہ سفر اللہ کی ہدایت کے تحت انہوں نے اس لیے کیا کہ ایک بندۂ خاص کے ذریعے سے وہ اس کائنات کے اس رمز سے اچھی طرح آگاہ ہوجائیں کہ اس دنیا میں جو کچھ ہوتا ہے وہ سب ارادۂ الٰہی کے تحت ہوتا ہے اور ارادہ الٰہی سرتاسر حکمت و برکت پر مبنی ہوتا ہے۔ اس دنیا میں بظاہر سرکشوں اور نافرمانوں کو ڈھیل ملتی ہے اور اہل حق مختلف قسم کی آزمائشوں اور تکلیفوں میں مبتلا کیے جاتے ہیں۔ یہ صورت حال بہتوں کے ایمان کو متزلزل کردیتی ہے اور ان کے لیے جادۂ حق پر ثابت قدم رہنا نہایت ابتلا کا کام بن جاتا ہے۔ اس ابتلا میں ثابت قدم صرف وہی لوگ رہتے ہیں جن پر یہ حقیقت اچھی طرح واضح ہو کہ یہاں جو کچھ ہورہا ہے سب ارادۂ الٰہی کے تحت اور اس کی حکمت کے تقاضوں کے مطابق ہورہا ہے لیکن انسان کا محدود علم اس کی حکمتوں اور مصلحتوں کا احاطہ نہیں کرسکتا۔ اس وجہ سے صحیح رویہ یہ ہے کہ راہِ حق میں ناموافق و نامساعد جو حالات بھی پیش آئیں آدمی ان سے دل شکست و مایوس نہ ہو بلکہ پورے عزم و جزم کے ساتھ موقف حق پر ڈٹا رہے، حکمت الٰہی کے ظہور کا انتظار کرے اور امید رکھے کہ اگر اس دنیا میں نہیں تو آخرت میں اس کا ظہور ہوکے رہے گا۔
یہی حکمت، صبر کی اساس و بنیاد ہے جس پر سارا دین قائم ہے اس وجہ سے اللہ تعالیٰ نے جب حضرت موسیٰ کو ایک عظیم مہم کے لیے انتخاب فرمایا تو اس صبر کی تربیت کے لیے ان کو اپنے ایک خاص بندے کے پاس بھیجا کہ یہ چیز صرف جاننے کی نہیںٰ بلکہ عملی تربیت کی بھی محتاج تھی۔ بعینہ یہاں یہ سرگزشت آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے واسطہ سے آپ کے اس دور کے ساتھیوں کو اس مقصد سے سنائی گئی ہے کہ باغیوں اور نافرمانوں کو جو دندناتے دیکھ رہے ہو اور تم حق پر ہوتے ان کے مظالم کے جو ہدف بنے ہوئے ہو اس سے ہراساں اور مرعوب نہ ہونا۔ اس دنیا میں اگر مسکینوں کی کشتی میں چھید کیا جاتا ہے تو اس میں بھی حکمت خیر ہوتی ہے اور اگر ظالموں کی کسی بستی میں، کسی گرتی دیوار کو سہارا دیا جاتا ہے تو اس میں بھی خیر ہی مضمر ہوتا ہے لیکن انسان کا محدود علم خدا کے سارے اسرار کا احاطہ نہیں کرسکتا۔
(83 تا 101)۔ ایک سوال کی تقریب سے ایک سلطان عادل۔ ذوالقرنین۔ کا ذکر جس سے مقصود قریش کے ان متمردین کو عبرت دلانا ہے جو پیغمبر کے انذار کو مذاق اور اپنے اقتدار کو لازوال سمجھتے تھے۔ ان کے سامنے خود انہی کے سوال پر یہ واضح فرمایا کہ ایک بندہ مومن ذوالقرنین تھے جن کا حال یہ تھا کہ تمام مشرق و مغرب کو فتح کرلینے کے بعد بھی وہ ہر کامیابی کو اللہ کا انعام اور اس کا فضل سمجھتے اور ہر قدم اس کی مرضی کے مطابق اٹھاتے تھے اور ایک تم ہو کہ ذرا سا اقتدار جو مل گیا ہے تو اس کے نشہ میں خدا اور آخرت سب کا مذاق اڑانے لگے ہو۔
(102 تا 110)۔ خامتہ سورۃ میں اسی تہدید و انذار کے مضمون کا پھر اعادہ ہے جس سے سورۃ کا آغاز ہوا ہے گویا آخر میں ایک نئے اسلوب سے اسی حقیقت کی پھر یاد دہانی فرما دی جو سورۃ کا عمود ہے۔ ساتھ ہی ان لوگوں کا جواب بھی دے دیا جو قرآن کی پر حکمت باتوں کا مذاق اڑاتے اور کسی حسی معجزہ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ فرمایا اگر دیکھنے والی آنکھیں ہوں تو آفاق و انفس میں خدا کی اتنی نشانیاں ہیں کہ اگر سمندر روشنائی بن جائیں جب بھی ان کو قلم بند نہیں کیا جا سکتا۔ آخر میں پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان سے اعلان کرادیا کہ معجزے اور نشانیاں دکھانا خدا کا کام ہے، میں تو تمہاری ہی طرح خدا کا ایک بندہ ہوں، تمہیں وہی سناتا ہوں جس کی مجھے وحی کی جاتی ہے۔
سورہ کے مطالب کا یہ اجمالی تجزیہ اس کے نظام اور عمود کو واضح کردینے کے لیے کافی ہے۔"


17۔ سورہ بنی اسرائیل(سورۃ الاسراء): تعارف، مضامین اور مطالب کا تجزیہ - مولانا امین احسن اصلاحی

17۔ سورہ بنی اسرائیل(سورہ الاسراء)کا  تعارف  اور مطالب کا تجزیہ  

(1)۔ سورۃ کا عمود اور سابق سورۃ سے تعلق :

یہ سورۃ، سابق سورۃ، سورۃ نحل کی، جیسا کہ ہم پیچھے اشارہ کر آئے ہیں، توام سورۃ ہے اس وجہ سے دونوں کے عمود میں کوئی بنیادی فرق نہیں ہے، صرف تفصیل و اجمال کا فرق ہے۔ پچھلی سورۃ میں جو باتیں اشارات کی شکل میں ہیں وہ اس سورۃ میں نہایت واضح صورت میں آگئی ہیں۔ مثلاً : پچھلی سورۃ میں مشرکین مکہ کے ساتھ ساتھ بنی اسرائیل کے لیے دعوی اور انذار دونوں ہے لیکن جہاں تک بنی اسرائیل کا تعلق ہے صرف اشارت کی شکل میں ہے اس سورۃ میں تفصیل کے ساتھ ان کو مخاطب کرکے، ان کی اپنی تاریخ کی رونی میں، یہ حقیقت واضح فرمائی ہے کہ اگر تم اس غرے میں مبتلا ہو کہ تم خدا کے محبوب اور چہیتے ہو تو یہ غرہ محض خود فریبی پر مبنی ہے، تمہاری اپنی تاریخ شاہد ہے کہ جب جب تم نے خدا سے بغاوت کی ہے تم پر مار بھی بڑی ہی سخت پڑی ہے۔ خدا کی رحمت کے مستحق تم اسی صورت میں ہوئے ہو جب تم نے توبہ اور اصلاح کی راہ اختیار کی ہے تو اگر اپنی بہبود چاہتے ہو تو اس پیغمبر کی پیروی کرو جو اسی سیدھی راہ کی دعوت دے رہا ہے جو تورات کے ذریعے سے تم پر کھولی گئی تھی۔ ساتھ ہی معراج کے واقعے کی طرف اشارہ کر کے مشرکین مکہ اور بنی اسرائیل دونوں پر یہ حقیقت بھی واضح فرمائی گئی ہے کہ اب مسجد حرام اور مسجد اقصی دونوں کی امانت خائنوں سے چھین کر ان نبی کے امی کے حوالہ کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے تو جس کو اپنی روش بدلنی ہے وہ بدلے ورنہ اپنی ضد اور سرکشی کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہوجائے۔

قرآن جس فطری اور سیدھے طریقہ زندگی کی دعوت دے رہا ہے، پچھلی سورۃ میں صرف اس کی اساسات کی طرف اجمالی اشارہ تھا۔ اوامر میں عدل، احسان اور قرابت مندوں کے حقوق کی ادائی کا حوالہ تھا اور منہیات میں حفشاء، منکر اور بغی کا، اس سورۃ میں اس کی پوری تفصیل آگئی ہے۔ اس تفصیل سے تورات کے احکام عشرہ کے ساتھ اس کی مطابقت واضح ہوتی ہے۔ گویا انسانی فطرت اور قدیم آسمانی تعلیم دونوں ہم آہنگ ہیں اس وجہ سے قریش اگر اس سے بغاوت کرتے ہیں تو ان کی بھی شامت ہے اور اگر بنی اسرائیل اس کے خلاف سازشیں کرتے ہیں تو ان پر بھی خدا کی پھٹکار ہے ۔

پچھلی سورۃ میں ہجرت کا ذکر بھی ہے لیکن اشارے کی شکل میں ہے۔ اس سورۃ میں اس کا ذکر نہایت واضح طور پر ہوا ہے اور اس کے لیے جن تیاریوں کی ضرورت ہے۔ ان کی ہدایت پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے صحابہ کو ایسے انداز میں دی گئی ہے جس سے یہ نمایاں ہورہا ہے کہ اس کا وقت بہت قریب ہے۔ اس سے یہ بات نکلتی ہے کہ یہ سورۃ ہجرت کے قریب زمانہ میں نازل ہوئی۔

سابق سورۃ کے ساتھ اس کے تعلق کی نوعیت واضح کرنے کے بعد اب ہم اس کے مطالب کا تجزیہ پیش کرتے ہیں تاکہ بالاجمال پوری سورۃ نظر کے سامنے آجائے ۔

(ب)۔ سورۃ کے مطالب کا تجزیہ :

(1)۔ واقعہ معراج کی طرف اشارہ جس میں یہ حقیقت مضمر تھی کہ اب مسجد حرام اور مسجد اقصی دونوں گھروں کی امانت خائنوں اور بدعہدوں سے چھین کر نبی امی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالہ کی گئی۔ اب یہی ان مقدس گھروں اور ان کے انوار و برکات کے وارث اور محافظ و امین ہوں گے اور ان کے قابضین، مشرکین قریش اور یہود، عنقریب ان گھروں کی تولیت سے بے دخل کیے جائیں گے۔

(2۔8)۔ تاریخ بنی اسرائیل کی روشنی میں ان کے اس زعم کی تردید کہ وہ اللہ کے محبوب اور چہیتے ہیں اس وجہ سے اب دنیا کی مذہبی پیشوائی ان کا اجارہ ہے۔ ان آیات میں ان پر واضح کیا گیا ہے کہ تمہیں خود تمہارے نبیوں کے ذریعہ سے آگاہ کردیا گیا تھا کہ تم دو مرتبہ خدا سے بغاوت اور زمین میں فساد مشاؤگے اور دونوں مرتبہ خوب خوب پٹوگے۔ چنانچہ تمہاری تاریخ شاہد ہے کہ تم نے دو مرتبہ خدا سے بغاوت کی اور دونوں ہی مرتبہ خوب پٹے۔ ایک مرتبہ کلدانیوں کے ہاتھوں اور دوسری مرتبہ رومنیوں کے ہاتھوں، تمہیں کلدانیوں کے شکنجہ سے نجات اس وقت ملی جب تم نے اپنے حالات کی اصلاح کی۔ اسی طرح اگر آئندہ بھی تم خدا کی رحمت کے مستحق بننا چاہتے ہو تو توبہ اور اپنے حالات کی اصلاح کرو۔ اس نبی امی کی دعوت نے تمہارے لیے توبہ اور اصلاح کی راہ کھول دی ہے اگر سلامتی چاہتے ہو تو اس دعوت کو قبول کرو اور اس کی برکات میں حصہ دار بن جاؤ۔ اگر تم نے حسد میں مبتلا ہو کر اس نبی کی تکذیب کردی اور نحن ابناء اللہ واحباءہ کے غرے میں مبتلا رہے تو یاد رکھو کہ ہم کہیں چلے نہیں گئے ہیں، ہم تمہیں پھر سی طرح پٹوائیں گے جس طرح اس سے پہلے پٹوا چکے ہیں ۔

(9۔12)۔ مشرکین قریش اور بنی اسرائیل دونوں کو قرآن پر ایمان لانے کی دعوت کہ یہ قرآن فطرت کی اسی صراط مستقیم کی طرف رہنمائی کر رہا ہے جس کی طرف سابق انبیاء اور پچھلے صحیفوں نے رہنمائی کی ہے۔ ان کے لیے بشارت ہے جو اس کو قبول کرلیں اور ان کی شامت ہے جو اس کو رد کردیں۔ ان لوگوں کی حالت پر افسوس جو اس دعوتِ حق کو قبول کرنے کے بجائے حسی معجزات اور عذاب کی نشانیاں مانگتے ہیں اور ان نشانیوں کی طرف توجہ نہیں کرتے جو آفاق میں بھی پھیلی ہوئی ہیں اور جن کی تفصیل اس کتاب میں بھی کردی گئی ہے۔ یہ اپنے مزعومہ معبودوں پر تکیہ کیے بیٹے ہیں حالانکہ کوئی جان کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گی، ہر ایک کو اپنا بوجھ خود ہی اٹھانا ہے اللہ کا طریقہ یہ ہے کہ وہ انذار و تنبیہ کے بغیر عذاب نہیں بھیجتا، اب ان کو تنبیہ ہوچکی ہے، اگر انہوں نے اس تنبیہ سے فائدہ نہ اٹھایا تو آگے عذاب ہی کا مرحلہ باقی ہے۔ ساتھ ہی عذاب کے بارے میں سنت الٰہی کی وضاحت کردی گئی ہے ۔

(22۔39)۔ قرآن جس طریق اقوم کی دعوت دے رہا ہے (جس کی طرف سورۃ نحل کی آیت 90 میں اشارہ گزر چکا ہے) اس کی تفصیل۔ یہ تفصیل واضح کرتی ہے کہ تورات کے احکام عشرہ اور قرآن حکیم کی ان ہدایات میں پوری مطابقت ہے اور یہ عین انسانی فطرت کے موافق ہیں جن کے بغیر کوئی صالح معاشرہ وجود میں نہیں آ سکتا اس وجہ سے نہ بنی اسرائی کے لیے ان سے فرار کا کوئی جواز ہے نہ بنی اسماعیل کے لیے۔ حضرت ابراہیم سے لے کر حضرت موسیٰ اور حضرت مسیح تک سب نے انہی باتوں کی تعلیم دی ہے۔

(40۔52)۔ مشرکین قریش کی قرآن سے بیزاری کے اصل سبب کی طرف اشارہ کہ وہ توحید اور آخرت پر ایمان نہیں لانا چاہتے اس وجہ سے جب ان کو قرآن سنایا جاتا ہے تو وہ اس سے بدکتے اور پیغمبر پر طرح طرح کے فقرے چست کرتے ہیں حالانکہ ان دونوں باتوں کے دلائل اس قدر واضح ہیں کہ کوئی عاقل ان کا انکار نہیں کرسکتا۔

(53۔55)۔ یہ تین آیتیں اثنائے کلام میں پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف التفات کی نوعیت کی ہیں۔ آپ کو یہ ہدایت فرمائی گئی ہے کہ اپنے صحابہ کو متنبہ کردیں کہ دعوت کی اس گرما گرمی کے دور میں، تبلیغ حق کے جوش میں، کوئی ایسی بات زبان سے نہ نکالیں جو مخالفین کے لیے مزید اشتعال کا سبب بن جائے اور شیطان اسے فتنہ کا ذریعہ بنا لے۔ ساتھ ہی پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دی گئی ہے کہ تمہارا فرض صرف تبلیغ حق تک محدود ہے، لوگوں کو مومن و مسلم بنا دینا تمہاری ذمہ داری نہیں ہے، اللہ ہی جس کو چاہے گا ایمان کی توفیق دے گا اور جس کو چاہے گا اس سے محروم رکھے گا۔ آیت 55 میں یہ حقیقت واضح فرما دی گئی کہ اللہ نے اپنے تمام نبیوں کو کسی نہ کسی پہلو سے فضیلت بخشی ہے اس وجہ سے کسی کے لیے مطلق ترجیح و تفضیل کی بحث نہ چھیڑی جائے کہ وہ وجہ فتنہ بن جائے۔

(56۔57)۔ التفات کی آیات بطور جملہ معترضۃ تھیں۔ ان کے ختم ہونے کے بعد توحید کے اس مضمون کی تکمیل کردی گئی جو اوپر سے چلا آرہا تھا۔ مشرکین، فرشتوں کو خدا کا شریک مانتے تھے۔ ان کی بابت فرمایا کہ خدا کا شریک ہونا تو الگ رہا وہ تو خود برابر خدا کے قرب اور اس کی رضا کے حصول کی جدوجہد میں سرگرم اور ہروقت اس کے عذاب کے اندیشے سے لرزاں و ترساں ہیں ۔

(58۔60)۔ مخالفین کے مطالبہ نشانی عذاب کا جواب اور اس باب میں سنت الٰہی کا بیان۔

(61۔65)۔ مخالفین کے اعراض و انکار کے اصلی سبب کی طرف اشارہ کہ اللہ نے ان کو اپنی نعمتوں سے نوازا تو انہوں نے نعمت کو شکر کے بجائے کفر و استکبار کا سبب بنا لیا۔ اس معاملے میں انہوں نے ٹھیک ٹھیک ابلیس کے نقش قدم کی پیروی کی ہے اور ابلیس نے ان کے باب میں اپنا گمان بالکل سچ کردکھایا۔

(66۔72)۔ نعمت پا کر انسان کے غرور و اسکتبار کی تمثیل اور آنکھیں کھول کر زندگی بسر کرنے والوں اور آنکھیں بند کرکے بھٹکنے والوں کے انجام کا بیان۔

(73۔77): مخالفین کی مخالفت کے علی الرغم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دعوت حق پر جمے رہنے کی تاکید اور اس امر کا اعلان کہ اگر قریش نے تمہیں اس سرزمین سے نکال دیا تو پھر ان کو بھی یہاں زیادہ دیر تک ٹکنا نصیب نہ ہوگا نبی کی ہجرت کے باب میں سنت الٰہی کی وضاحت۔

(78 تا 81) حصول صبر و ثابت کے لیے نماز کے اہتمام کی تاکید۔ قربب ہجرت کی طرف اشارہ اور اس کے لیے دعا کی تلقین۔ ظاہری حالات کے علی الرغم غلبہ حق کی بشارت :

(82۔89)۔ مخالفین کی حرماں نصیبی پر اظہار افسوس کہ وہ قرآن جیسی نعمتِ عظمی کی ناقدری کر رہے ہیں حالانکہ یہ ان کے لیے شفا اور رحمت ہے اور تمام جن وانس مل کر بھی اگر ایسی کتاب لانا چاہیں تو نہیں لا سکتے۔ ضمناً وحٰ اور جبریل سے متعلق مخالفین کا ایک معترضانہ سوال اور اس کا حکیمانہ جواب ۔

(90۔100)۔ کفار کی طرف سے بعض معجزات کا مطالبہ اور ان کا جواب۔ ہدایت و ضلالت کے باب میں سنت الٰہی کی طرف اشارہ۔ قریش کے متکبرین کو یہ تنبیہ کہ تم خدا کے خزائن نعمت کے ٹھیکے دار نہیں ہو کہ سمجھتے ہو کہ اگر نبوت کسی کو ملنے والی ہوتی تو تمہیں میں سے کسی کو ملتی۔ یہ اللہ کا فضل ہے اس نے جس کو چاہا دیا۔
(101۔104)۔ حضرت موسیٰ اور ان کے نو معجزات کا حوالہ۔ ان معجزات کے دیکھنے کے باوجود فرعون کی سرکشی اور اس کا انجام۔ 

(105 تا 111)۔ خاتمہ سورۃ۔ قرآن یکسر حق ہے۔ رسول کی ذمہ داری صرف انذار و تبشیر ہے۔ قرآن کا باتلدریج اترنا تعلیم کے پہلو سے ہے۔ جو بدبخت اس پر ایمان نہیں لا رہے ہیں ان کو ان کے حال پر چھوڑو۔ جن کے اندر علم کے روشنی ہے وہ اس پر ایمان لا رہے ہیں۔ اللہ اور رحمن سب خدا ہی کے نام ہیں۔ جو لوگ ان ناموں میں کوئی فرق کرتے اور ان کو بنائے اعتراض بناتے ہیں، ان کے درپے نہ ہو۔ اس دین کی روح میانہ روی ہے اور اس میانہ روی کو اپنی عبادات میں ملحوظ رکھو اور اللہ کی حمد اور اس کی تکبیر میں سرگرم رہو۔

اس تجزیہ مظالب پر ایک نظر ڈالیے اور دیکھیے کہ ایک معین عمود کے تحت کس طرح اس سورۃ کی ہر کڑی دوسری کڑی سے ملی ہوئی ہے۔ "