آئیے ! قرآن سیکھیں ۔ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
آئیے ! قرآن سیکھیں ۔ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

قرآن اور نماز: بندے اور رب کے درمیان زندہ تعلق ۔ ڈاکٹر ابو البشر احمد طیب

انسان کی زندگی میں بہت سی مصروفیات اور ترجیحات ہوتی ہیں، مگر ایک مؤمن کی اصل پہچان اس کا اپنے رب سے تعلق ہے۔ یہ تعلق دو بنیادی ستونوں پر قائم ہے: نماز اور قرآن۔ اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ دونوں الگ الگ چیزیں نہیں بلکہ ایک دوسرے سے گہرا اور لازمی رشتہ رکھتی ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے جس طرح نماز کو فرض قرار دیا، اسی طرح نماز کے اندر قرآن کی تلاوت کو بھی لازم قرار دیا۔ کوئی نماز ایسی نہیں جس میں قرآن کے بغیر ادائیگی ممکن ہو۔ اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ یہ تلاوت عربی زبان میں ہی معتبر ہے۔ اس میں ایک بہت بڑا پیغام پوشیدہ ہے:
جس رب کا کلام قرآن ہے، اس کلام کو اسی زبان میں پڑھنا اور سمجھنا بندے کے لیے ضروری ہے۔

اگر ایک انسان قرآن کو صرف ترجمے کے ذریعے سمجھے لیکن اصل زبان سے ناواقف رہے تو وہ اس کلام کی اصل تاثیر، اس کی لطافت، اور اس کے براہِ راست پیغام سے پوری طرح مستفید نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ قرآن صرف معلومات کی کتاب نہیں، بلکہ کلامُ اللہ ہے—اور کلام ہمیشہ اپنے اصل الفاظ میں زیادہ زندہ اور مؤثر ہوتا ہے۔

درحقیقت نماز ایک ایسا لمحہ ہے جب بندہ اپنے رب سے ہم کلام ہوتا ہے۔ وہ کھڑا ہوتا ہے، قرآن پڑھتا ہے، جھکتا ہے، سجدہ کرتا ہے—یہ سب ایک زندہ مکالمہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ:

 اگر ہم اس کلام کی زبان سے ہی واقف نہ ہوں تو یہ مکالمہ کتنا گہرا اور مؤثر ہو سکتا ہے؟

قرآن کی زبان سیکھیں آسان طریقے سے

آئیے! قرآن سیکھنے کا پلان بنائیں، اگرآپ قر آن کی طر ف چل كر آئيں گے تو الله تعالیٰ دوڑ كرآپ کا خیر مقدم کرے گا  اور آپ کی مد کرے گا۔ قرآنِ کریم میں ارشاد باری ہے – ھُدًي لّلنّاس (یہ قرآن مجید انسانوں كے ليے هدايت) هے ۔ الله تعالٰي نے قرآن کو آسان بنایا ، فرمايا: وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ تو ، زبان پر كبھي يه هر گز نه آۓ كه قرآن مشكل هے! كيا قرآنِ مجید كو هم جھٹلانے والے
هوں؟؟؟؟۔

توآئیے! قرآن سیکھنے کا کامیاب پلان بنائیں ۔ سب سے پهلے جانيے! كه قرآن مجید میں سورۃ الفاتحہ سے لیکر سورۃ الناس تک کل كتنے الفاظ هيں ؟ اس کے لیے قرآن کے اوسط الفاظ کا اس طرح شمار کیا گیا۔جیسے :
قرآن کی زبان سیکھیں آسان طریقے سے 

حافظی ،یا مدني مصحف كےکل صفحات ہیں :600

اورہر صفحہ پر کل سطور ہیں:15

اور هر سطر ميں اوسطا الفاظ ہیں : 9

اس طرح ہر صفحہ پرتقریبا کل الفاظ ہوتے ہیں : 130

اس طرح پورے قرآن مجید میں تکرار کے ساتھ تقریبا كل الفاظ ہیں: 130 × 600= 78,000

لسانیات کے ماہرین کے مطابق قرآن مجید کے کل بنیادی اور اصل الفاظ ہیں : 17,000

ان میں سے بھی مزید فیہ ( زائد الحروف الفاظ) کو نکال کر کل الفاظ رہ جاتے ہیں : 4500

مجرد افعال(جس میں زائد حروف نہ ہو) کے کل مصادر یا بنیادی الفاظ ہیں: 1850

آساني كے ليے الله رب العزت نے عجيب انتظام كيا هے، مثَلاً : سورۃ الفاتحه ( دن ميں 25 بار پڑھي جانے والي سورت) كے کل الفاظ ، پورے قرآنِ کریم ميں 7500 بار تکرار کے ساتھ آئیے ہیں ۔

 تو آئیئے ہم قرآن سیکھنے کی طرف پہلاقدم بڑھائیں،  اس ویڈیو کورس کی مدد سے قرآن سیکھنے کی بھر پور کوشش کریں ۔ یہ کورس اسی پلان کےمطابق۔
یہ سورۃ الفاتحہ اور نماز كے دیگر ضروري اذكار اور 6 چھوٹی سورتوں کی مدد سےترتیب دیا گیا ہے ۔ جن کےکل بنیادی قرآنی الفاظ تقریبا 125 ہیں تقریبا ٪50 فیصد قرآنی الفاظ کا احاطہ کرتے ہیں ۔ قرآن ميں ان کی تكرار: 40,000 بار ہیں يعني قرآن مجید کا هر دوسرا لفظ۔! 

اس کورس میں  کل 24 اسباق ہیں۔ یہ کو رس  بڑوں اور بچوں سب کے لیے یکساں مفید ہے  اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کو بھی دعوت دیں۔ جزاکم اللہ خیرا :

آئیے ! قرآن سیکھیں آسان طریقے سے ۔

آئیے!  قرآن سیکھنے  کا پلان بنائیں ۔
 اس لے کہ اگر هم پلان بنانے ميں ناكام هوں تو ناكامي كا پلان بنائیں گے ۔ ( If we fail to plan we plan to fail. ) اگرآپ  قر آن کی طر ف چل كر آئيں گے تو الله تعالیٰ دوڑ كر آۓ گا اور آپ کی مد کرے گا۔ قرآنِ کریم – ھُدًي لّلنّاس (انسانوں كے ليے هدايت) هے  ۔  الله تعالٰي نے  قرآن کو آسان بنایا ، فرمايا: وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ تو ،  زبان پر كبھي يه هر گز نه آۓ كه قرآن مشكل هے!  كيا قرآنِ مجید  كو هم جھٹلانے والے هوں؟؟؟؟۔ 
توآئیے! قرآن سیکھنے کا کامیاب پلان بنائیں ۔  سب سے پهلے جانيے! كه قرآن مجید میں سورہ الفاتحہ سے لیکر سورہ الناس تک کل كتنے الفاظ هيں ؟ اس کے لیے قرآن کے اوسط الفاظ کا اس طرح شمار کیا گیا۔جیسے : 
حافظی  ،یا  مدني مصحف كےکل صفحات ہیں :600
اورہر صفحہ پر  کل سطور ہیں:15
اور هر سطر ميں اوسطا الفاظ ہیں : 9
اس طرح ہر صفحہ پرتقریبا  کل الفاظ ہوتے  ہیں : 130
اس طرح پورے قرآن مجید میں تکرار کے ساتھ تقریبا كل الفاظ ہیں:  130 ×  600= 78,000
 لسانیات  کے ماہرین کے مطابق قرآن مجید کے کل  بنیادی اور اصل  الفاظ ہیں : 17,000
ان میں سے بھی مزید فیہ ( زائد الحروف الفاظ) کو نکال کر کل الفاظ رہ جاتے ہیں : 4500

مجرد افعال(جس میں زائد حروف نہ ہو) کے کل مصادر یا بنیادی الفاظ ہیں:   1850

آساني كے ليے الله  رب العزت نے  عجيب انتظام كيا هے، مثَلاً : سورہ الفاتحه ( دن ميں 25 بار پڑھي جانے والي سورت) كے کل الفاظ ،  پورے  قرآنِ کریم  ميں 7500 بار تکرار کے ساتھ   آئیے ہیں ۔ 

تو  اس ویڈیو کورس کی مدد سے قرآن سیکھنے کی بھر پور کوشش کریں ۔ یہ کورس اسی پلان کےمطابق ، سورہ الفاتحہ اور نماز  كے دیگر  ضروري اذكار اور  6  چھوٹی سورتوں کی مدد سےترتیب دیا گیا ہے ۔  جن کےکل بنیادی قرآنی  الفاظ تقریبا 125 ہیں  تقریبا ٪50 فیصد قرآنی الفاظ کا احاطہ کرتے ہیں ۔ قرآن ميں  ان کی  تكرار: 40,000 بار ہیں  يعني  قرآن مجید کا هر دوسرا لفظ۔ 

یہ کو رس بڑوں اور بچوں سب کے لیے یکساں مفید ہے اس کے کل 24 اسباق ہیں اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کو بھی دعوت دیں۔ جزاکم اللہ خیرا  :