مشیت الہی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
مشیت الہی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ھدایت و ضلالت کے بارے میں اللہ کی مشیت کیا ہے ؟

قرآن میں اللہ تعالی نے ان  شبہات  کا جواب دیا جو بالعموم  تقدیر کے نام سے پیش کیے جاتے ہیں ۔ متعلقہ موضوع پر ہم نے  مولانا سید ابوالاعلی مودودیؒ کی تفہیم القرآن سے مختلف آیات کی روشنی میں درج حاشیوں کو  یہاں جمع کردیا :مثلا ایک جگہ سید ابوالاعلی مودودی ؒ  نے اس شبہ کا جواب دیا جو بالعموم  تقدیر کے نام سے پیش کیا جاتا ہے۔ یہ اعتراض کیا جا تا ہے کہ  اقوام میں "اہل خیر کا موجود نہ رہنا یا بہت کم پایاجانا بھی تو آخر اللہ کی مشیت ہی سے تھا، پھر اس کا الزام ان قوموں پر کیوں رکھا جائے؟ کیوں نہ اللہ نے ان کے اندر بہت سے اہل خیر پیدا کر دیے؟  اس کے جواب میں (قرآن میں )  یہ حقیقت حال صاف صاف بیان کر دی گئی ہے کہ اللہ کی مشیت انسان کے بارے میں یہ ہے ہی نہیں کہ حیوانات اور نباتات اور ایسی ہی دوسری مخلوقات کی طرح اس کو بھی جبلی طور پر ایک لگے بندھے راستے کا پابند بنا دیا جائے جس سے ہٹ کر وہ چل ہی نہ سکے۔ اگر یہ اس کی مشیت ہوتی تو پھر دعوت ایمان، بعثت انبیاء اور تنزیل کتب کی ضرورت ہی کیا تھی، سارے انسان مسلم و مومن ہی پیدا ہوتے اور کفر و عصیان کا سرے سے کوئی امکان ہی نہ ہوتا۔