آئیے ! قرآن سیکھیں آسان طریقے سے ۔

آئیے!  قرآن سیکھنے  کا پلان بنائیں ۔
 اس لے کہ اگر هم پلان بنانے ميں ناكام هوں تو ناكامي كا پلان بنائیں گے ۔ ( If we fail to plan we plan to fail. ) اگرآپ  قر آن کی طر ف چل كر آئيں گے تو الله تعالیٰ دوڑ كر آۓ گا اور آپ کی مد کرے گا۔ قرآنِ کریم – ھُدًي لّلنّاس (انسانوں كے ليے هدايت) هے  ۔  الله تعالٰي نے  قرآن کو آسان بنایا ، فرمايا: وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ تو ،  زبان پر كبھي يه هر گز نه آۓ كه قرآن مشكل هے!  كيا قرآنِ مجید  كو هم جھٹلانے والے هوں؟؟؟؟۔ 
توآئیے! قرآن سیکھنے کا کامیاب پلان بنائیں ۔  سب سے پهلے جانيے! كه قرآن مجید میں سورہ الفاتحہ سے لیکر سورہ الناس تک کل كتنے الفاظ هيں ؟ اس کے لیے قرآن کے اوسط الفاظ کا اس طرح شمار کیا گیا۔جیسے : 
حافظی  ،یا  مدني مصحف كےکل صفحات ہیں :600
اورہر صفحہ پر  کل سطور ہیں:15
اور هر سطر ميں اوسطا الفاظ ہیں : 9
اس طرح ہر صفحہ پرتقریبا  کل الفاظ ہوتے  ہیں : 130
اس طرح پورے قرآن مجید میں تکرار کے ساتھ تقریبا كل الفاظ ہیں:  130 ×  600= 78,000
 لسانیات  کے ماہرین کے مطابق قرآن مجید کے کل  بنیادی اور اصل  الفاظ ہیں : 17,000
ان میں سے بھی مزید فیہ ( زائد الحروف الفاظ) کو نکال کر کل الفاظ رہ جاتے ہیں : 4500

مجرد افعال(جس میں زائد حروف نہ ہو) کے کل مصادر یا بنیادی الفاظ ہیں:   1850

آساني كے ليے الله  رب العزت نے  عجيب انتظام كيا هے، مثَلاً : سورہ الفاتحه ( دن ميں 25 بار پڑھي جانے والي سورت) كے کل الفاظ ،  پورے  قرآنِ کریم  ميں 7500 بار تکرار کے ساتھ   آئیے ہیں ۔ 

تو  اس ویڈیو کورس کی مدد سے قرآن سیکھنے کی بھر پور کوشش کریں ۔ یہ کورس اسی پلان کےمطابق ، سورہ الفاتحہ اور نماز  كے دیگر  ضروري اذكار اور  6  چھوٹی سورتوں کی مدد سےترتیب دیا گیا ہے ۔  جن کےکل بنیادی قرآنی  الفاظ تقریبا 125 ہیں  تقریبا ٪50 فیصد قرآنی الفاظ کا احاطہ کرتے ہیں ۔ قرآن ميں  ان کی  تكرار: 40,000 بار ہیں  يعني  قرآن مجید کا هر دوسرا لفظ۔ 

یہ کو رس بڑوں اور بچوں سب کے لیے یکساں مفید ہے اس کے کل 24 اسباق ہیں اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کو بھی دعوت دیں۔ جزاکم اللہ خیرا  :