نیک اور سچی زندگی

ارشاد باری تعالی ہے ۔

لَیۡسَ الۡبِرَّ اَنۡ تُوَلُّوۡا وُجُوۡہَکُمۡ قِبَلَ الۡمَشۡرِقِ وَ الۡمَغۡرِبِ وَ لٰکِنَّ الۡبِرَّ مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃِ وَ الۡکِتٰبِ وَ النَّبِیّٖنَ ۚ وَ اٰتَی الۡمَالَ عَلٰی حُبِّہٖ ذَوِی الۡقُرۡبٰی وَ الۡیَتٰمٰی وَ الۡمَسٰکِیۡنَ وَ ابۡنَ السَّبِیۡلِ ۙ وَ السَّآئِلِیۡنَ وَ فِی الرِّقَابِ ۚ وَ اَقَامَ الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَی الزَّکٰوۃَ ۚ وَ الۡمُوۡفُوۡنَ بِعَہۡدِہِمۡ اِذَا عٰہَدُوۡا ۚ وَ الصّٰبِرِیۡنَ فِی الۡبَاۡسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ وَ حِیۡنَ الۡبَاۡسِ ؕ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ صَدَقُوۡا ؕ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُتَّقُوۡنَ  ﴿سورۃ البقرۃ : ۱۷۷﴾


نیکی یہ نہیں ہے کہ تم نے اپنے چہرے مشرق کی طرف کر لیے یا مغرب کی طرف، 

 بلکہ نیکی یہ ہے کہ آدمی اللہ کو

 اور یومِ آخر

 اور ملائکہ کو

 اور اللہ کی نازل کی ہوئی کتاب

 اور اس کے پیغمبروں کو دل سے مانے 

اور اللہ کی محبت میں اپنا دل پسند مال رشتے داروں

 اور یتیموں پر ،

 مسکینوں اور مسا فروں پر،

 مدد کے لیے ہاتھ پھیلانے والوں پر 

اور غلاموں کی رہائی پر خرچ کرے،

 نماز قائم کرے اور زکوٰة دے۔ 

اور نیک وہ لوگ ہیں کہ جب عہد کریں تو اسے وفا کریں،

 اور تنگد ستی و مصیبت کے وقت میں اور حق و باطل کی جنگ میں صبر کریں۔ 

یہ ہیں راستباز لوگ اور یہی لوگ متقی ہیں۔

----------------------------------

(ترجمہ سید ابوالاعلی مودودیؒ ۔ سورۃ البقرۃ آیت 177)