یہ (قرآن ) ایک پیغام ہے سب انسانوں کے لیے، اور یہ اس لیے بھیجا گیا ہے تاکہ لوگوں کو اس کے ذریعہ سے خبردار کیا جائے اور وہ جان لیں کہ حقیقت میں خدا ایک ہی ہے اور دانش مند لوگ نصیحت حاصل کریں۔ ( ابراھیم ؑ : 52)
اشرف التفاسیر ۔ مولانا اشرف علی تھانوی ؒ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

دنیا اور آخرت کی زندگی کی حقیقت ۔ مولانا اشرف علی تھانوی ؒ
مولانا اشرف علی تھانوی ؒ نے سورہ عنکبوت کی درج ذیل آیت کی تفسیر کی ہے جو انتہائی اہم ہے، قاری کے لیے ہم اس کو شائع کررہے ہیں، یہ ان کی تفسیر " اشرف التفاسیر" سے ماخوذہے ۔
وَمَا هَـٰذِهِ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا لَهْوٌ وَلَعِبٌ ۚ وَإِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ ﴿ عنکبوت : ٦٤﴾
حقیقت دنیا
آیت میں دنیا کو لہوولعب سے تعبیر کیا گیا وَإِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ (دنیوی زندگی محض لہوولعب ہے) گویا دنیا کی حقیقت کوواضح کردیا صرف دو چیزوں میں ایک لہو اور دوسرا لعب کہ دنیا بجز اس کے اور کو کچھ نہیں یہاں پر دو لفظوں کا استعمال کیا گیا ایک لہو دوسرا لعب اگرچہ یہ دونوں لفظ بظاہر بالکل مرادف معلوم ہوتے ہیں لیکن حقیقتہً ان میں قدر تفاوت ہے لعب کہتے ہیں کسی لغووعبث فعل کو اور لہو کہتے ہیں غفلت میں ڈالنے والی بات کو۔
حاصل یہ ہوا کہ دنیا میں دوصفتیں ہیں ایک صفت عبث ہونے کی جو موجب غفلت ہونے کی ہے اول کو لعب فرمایا ہے اور دوسری کو لہو لیکن اس پر ایک شبہ پڑتا ہے دنیا بجمیع اجزائھا لغووعبث ہوگئی تو لازم آیا کہ جمیع مخلوقات خداوندی بے فائدہ اور مہمل محض رہ جائے گی حالانکہ خداوند تعالیٰ کی طرف یہ بات منسوب کرنا کہ وہ حکیم ذات ایک ایسی مخلوق کو پیدا کرے جو فضول ہو سخت گستاخی ہی نہیں بلکہ ایک قسم کا جرم ہے، علاوہ ازیں خود دوسرے ارشاد ہوا افحسبتم انما خلقنا کم عبثاً وانکم الینا لا ترجعون۔ کیا تم نے یہ خیال کرلیا ہے کہ ہم نے تم کو یوں ہی مہمل پیدا کیا ہے اور یہ کہ تم ہمارے پاس نہیں لائے جائوگے) یہ استفہام انکاری ہے یعنی کیا تمہارا یہ خیال ہے کہ ہم نے تم کو عبث اور لغو محض پیدا کیا ہے نیز ایک آیت میں ارشاد ہے ربنا ماخلقت ھذایا طلاً (اے ہمارے رب تونے بیکار پیدا نہیں کیا)

سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)